چنڈی گڑھ: ہریانہ میں بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ شمالی ہریانہ اور جی ٹی بیلٹ کے اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ حیرت کی بات ہے کہ جب لوگ حکومت مدد کے لیے حکومت کی طرف دیکھ ر ہے ہیں، اس وقت یہ مشن 2024 پر غوروخوض کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اسی غصہ کا نتیجہ ہے کہ ایک خاتون نے جے جے پی کے رکن اسمبلی کو تھپڑ مار دیا، جو کیتھل سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لینے گئے تھے۔ ایم ایل اے کے ساتھ دھکا مکی بھی کی گئی۔ پولیس نے انہیں بمشکل وہاں سے نکالا۔
Published: undefined
ہریانہ کے نصف درجن سے زیادہ اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں پنچکولہ، یمنا نگر، امبالا، کیتھل، کرنال، سونی پت، پانی پت اور کروکشیتر شامل ہیں۔ سڑک اور ریل ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خود 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ایسے وقت میں لوگ حکومت سے مدد کے متلاشی ہیں لیکن حکومت کی فکر میں شاید انتخابات سب سے اہم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ناراض ہیں۔
Published: undefined
جن نائک جنتا پارٹی کے ایم ایل اے ایشور سنگھ بدھ کو اس اس غصے کا شکار ہو گئے، جب ایک خاتون انہیں تھپڑ مار دیا۔ ایشور سنگھ کیتھل ضلع میں اپنے حلقہ انتخاب گہلا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے گئے تھے۔ چیکا علاقے کے گاؤں بھاٹیہ میں گھگر ندی کا بند ٹوٹنے کے بعد گاؤں میں پانی بھر رہا ہے، اسی کا جائزہ لینے کے لئے ایم ایل اے وہاں گئے تھے۔ جب وہ گاؤں پہنچے تو گاؤں والوں کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ پانچ سالوں میں وہ ایک بار بھی لوگوں کے دکھ درد جاننے نہیں آئے۔ اب وہ یہاں کیا کرنے آئے ہیں؟ اس بحث کے دوران ایک دیہاتی خاتون مشتعل ہو گئی اور غصے میں ایم ایل اے کو تھپڑ مار دیا۔ پولیس انہیں وہاں سے لے گئی۔ یہاں گھگر ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ 40 دیہات میں سیلاب کا خطرہ ہے اور کئی دیہات کی آبادی بھی زیر آب آ گئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہریانہ میں بارش کے بعد 7 اضلاع میں حالات خراب ہو گئے ہیں۔ کیتھل میں گھگر کا پانی خطرے کی سطح کو عبور کر گیا ہے۔ گھگر میں پانی کی سطح 28.3 فٹ تک پہنچ گئی ہے جو خطرے کے نشان سے 5 فٹ اوپر ہے۔ جس کی وجہ سے 35 دیہات میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ کرنال، پانی پت اور سونی پت میں یمنا کے اوور فلو کی وجہ سے دیہاتوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان کروکشیتر اور امبالا شہر کے علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ خود وزیر اعلیٰ نے تصدیق کی ہے کہ یمنا نگر، کیتھل، پنچکولہ تک کے علاقوں میں بارش سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ پانچ اضلاع کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ ان میں جند، فتح آباد، فرید آباد، پلوال، سرسا شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز