قومی خبریں

ہریانہ: کانگریس امیدوار سریندر پنوار جیل سے رہا، ہائی کورٹ نے ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا

پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے کانگریس کے امیدوار سریندر پنوار کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وہ جیل سے رہا ہوئے ہو چکے ہیں اور انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

ہریانہ کے سونی پت سے کانگریس کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی سریندر پنوار کی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کو ہائی کورٹ نے غیر قانونی قرار دئے دیا۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی جانب سے بدھ کو یہ حکم سنائے جانے کے بعد انہیں شام کو انبالہ سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پنوار نے اپنی رہائی کے بعد فوراً ہی اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے روانگی اختیار کی۔

Published: undefined

پنوار کو ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے 20 جولائی کو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کان کنی کے معاملوں میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں خصوصی عدالت کی جانب سے عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔ تاہم، ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ای ڈی کی جانب سے گرفتاری کے لیے جو بنیادیں فراہم کی گئی تھیں، وہ غیر قانونی تھیں۔ ہائی کورٹ کی اس کارروائی کے بعد پنوار کے وکیل اور حامی جیل کے باہر موجود تھے اور انہیں شام کے وقت رہا کر دیا گیا۔

Published: undefined

پنوار کے بعد ان کے بیٹے اور بہو نے سونی پت میں ان کی انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی تھی۔ سریندر پنوار کی بہو سمیکشا پنوار اور بیٹے للت پنوار نے ان کی حمایت میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائی تھی۔ کانگریس نے پنوار کی رہائی کو اپنی سیاسی قوت کی بحالی کا ایک موقع قرار دیا ہے اور پارٹی نے اس واقعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لئے ایک جھٹکا قرار دیا ہے۔

سریندر پنوار کے حامیوں نے اس موقع پر خوشی منائی اور ان کی رہائی کے بعد اب ان کے انتخابی مہم کی رفتار میں تیزی آ جائے گی۔ ہریانہ میں انتخابات قریب ہیں اور پنوار کی موجودگی نے کانگریس کے لیے مثبت اثرات مرتب کرنے کی توقع کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined