قومی خبریں

ہریانہ: انتخاب سے قبل عآپ امیدوار نے پکڑا کانگریس کا ہاتھ، پارٹی امیدوار کی حمایت کا بھی اعلان

نیلا کھیڑی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار امر سنگھ نے لوگوں کی اپیل پر بی جے پی کو ہریانہ میں روکنے کے لیے کانگریس پارٹی کی شمولیت اختیار کر لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 
u

ہریانہ اسمبلی انتخاب سے ٹھیک پہلے ریاست کے کرنال ضلع کی نیلا کھیڑی سیٹ پر بڑی تبدیلی ہوگئی ہے۔ یہاں سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار امر سنگھ نے کانگریس کا ہاتھ پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے پرتاپ سنگھ باجوہ کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس امیدوار کی حمایت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس رہنما پرتاپ سنگھ باجوہ نے نیلا کھیڑی سیٹ سے سابق عآپ امیدوار امر سنگھ کے پارٹی میں شامل ہونے پر کہا "سکھ طبقہ کے زیادہ تر لوگوں نے ان سے (امر سنگھ) اپیل کی تھی کہ وہ انہیں ووٹ دینا چاہتے ہیں، لیکن ابھی وہ بی جے پی کو کسان مخالف، دلت مخالف، پسماندہ طبقہ مخالف اور جوان مخالف ہونے کا سبق سکھانا چاہتے ہیں۔ اس وجہ سے انتخاب سے کچھ دن قبل، سب سے اہم وقت میں امر سنگھ نے کانگریس میں شامل ہونے اور عام آدمی پارٹی کی امیدواری سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

Published: undefined

پرتاپ سنگھ باجوہ نے مزید بتایا کہ کچھ لوگوں نے آج کرنال سے فون کیا کہ امر سنگھ اور ان کے سبھی ساتھی کانگریس کے امیدوار کو بغیر کسی شرط کے حمایت دینا چاہتے ہیں اور امر سنگھ عام آدمی پارٹی کی امیدواری سے بھی خود کو الگ کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر ہم نے ان کے فیصلے کا استقبال کیا اور وہ ہماری پارٹی میں شامل ہو گئے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ امر سنگھ سے پہلے فرید آباد سیٹ سے عآپ امیدوار پرویش مہتا نے بھی 28 ستمبر کو بی جے پی کی رکنیت اختیار کر لی تھی۔ مہتا مرکزی وزیر کرشن پال گرجر اور سینئر رہنما وپل گوئل کے ساتھ فرید آباد میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کی حمایت کا بھی اعلان کیا کیا تھا۔

ہریانہ میں 5 اکتوبر کو اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 8 اکتوبر کو نتائج سامنے آئیں گے۔ ریاست میں انتخابی تشہیری مہم کا دور آج شام 5 بجے تک ختم ہو جائے گا۔ اس لیے آج آخری دن سبھی پارٹیوں نے اپنی پوری قوت جھونک دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined