ہریانہ میں اب غیر شادی شدہ مرد و خواتین کو بھی پنشن دی جائے گی۔ ہریانہ اس تعلق سے قدم اٹھانے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ چنڈی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے 45 سے 60 سال کی عمر تک کے غیر شادی شدہ مرد و خواتین کے لیے 2750 روپے پنشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ 1 لاکھ 80 ہزار سے کم سالانہ آمدنی والے غیر شادی شدہ لوگ اٹھا سکیں گے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق صرف غیر شادی شدہ افراد کے لیے ہی نہیں بلکہ 40 سے 60 سال کی عمر تک کے 3 لاکھ روپے سے کم سالانہ آمدنی والے ایسے اشخاص کو بھی ہریانہ حکومت پنشن دے گی جن کی بیوی یا شوہر کا انتقال ہو گیا ہے۔ ہریانہ حکومت کی طرف سے اٹھایا گیا یہ قدم کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ بی جے پی کو اس سے آئندہ انتخاب میں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، وزیر اعلیٰ منوہر کھٹر نے اس درمیان کچھ دیگر اہم جانکاریاں بھی دیں۔ ریاست میں زمین کی منتقلی کے عمل کو آن لائن کیے جانے کی خوشخبری سناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے منشور میں زمین کی منتقلی کے عمل کو منصوبہ بند طریقے سے آن لائن کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ رجسٹری کے 10 دن بعد تک پورٹل پر سبھی کو اپنے کسی بھی اعتراض کا موقع دیا جائے گا۔ اگر کوئی اعتراض نہیں ہوتا تو پھر زمین کی منتقلی ہو جائے گی۔‘‘ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ایس ڈی ایم اور ڈی آر او کو بھی زمینوں کی رجسٹری کا اختیار دیا ہے۔ کوئی بھی شخص ان افسران کے پاس زمین کی رجسٹری کرا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز