چنڈی گڑھ: ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کل پانچ امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ کانگریس نے انبالہ کینٹ سے پریمل پاری، پانی پت دیہی سے سچن کنڈو، نروانا (ایس سی) سے ستبیر ڈبلین، رانیا سے سرو میترا کمبوج اور تیگاؤں سے روہت ناگر کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
Published: undefined
یہ فہرست جاری ہونے سے چند گھنٹے پہلے کانگریس نے اپنی تیسری فہرست بھی جاری کی تھی، جس میں ریاستی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کے رکن رندیپ سنگھ سرجے والا کے بیٹے آدتیہ سرجے والا کو کیتھل سے امیدوار بنایا گیا تھا۔
کانگریس نے ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں میں سے 86 پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے اور صرف چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے۔ انتخابی عمل کے مطابق، نامزدگی کی آخری تاریخ جمعرات کو ہے۔ 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی اور 8 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ کانگریس نے 2019 کے انتخابات میں ہارنے والے 12 سابقہ امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا ہے، جبکہ 34 نئے چہرے بھی میدان میں ہیں۔
Published: undefined
حال ہی میں پارٹی میں شامل ہونے والے یوٹیوبر سرو میترا کمبوج پر کانگریس نے اعتماد ظاہر کیا ہے اور انہیں رانیا اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ، انبالہ سے لوک سبھا کے رکن ورون چوپڑا کی بیوی پوجا چوپڑا کو مُلانا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ملانا سیٹ ورون چوپڑا کے لوک سبھا انتخاب جیتنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
انبالہ کینٹ سے پارٹی نے سابقہ وزیر داخلہ انیل وج کے مقابلے پر پرمل پاری کو میدان میں اتارا ہے۔ 2019 کے انتخابات میں یہاں کانگریس نے وینو سنگلا کو ٹکٹ دیا تھا، جو بی جے پی کے انیل وج سے ہار گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز