قومی خبریں

ہریانہ اسمبلی انتخاب: کانگریس نے 31 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی، ونیش پھوگاٹ کو جولانا سے ملا ٹکٹ

کانگریس نے آئندہ ہریانہ اسمبلی انتخاب کے لیے اپنے 31 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے، جاری فہرست کے مطابق ونیش پھوگاٹ کو جولانا سے اور بھوپندر سنگھ ہڈا کو گڑھی سانپلا- کلوئی سے ٹکٹ ملا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ میں اسمبلی کی 90 نشستوں کے لیے 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے پیش نظر کانگریس نے آج امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں 31 اسمبلی سیٹوں سے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی بقیہ 59 سیٹوں کے لیے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

کانگریس نے آج پارٹی میں شامل ہوئی مشہور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو جولانا سے ٹکٹ دیا ہے جبکہ جاری فہرست کے مطابق بھوپندر سنگھ ہڈا کو گڑھی سانپلا-کلوئی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ریاستی کانگریس صدر ادے بھان ہوڈل سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ مکمل فہرست کو دیکھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھوپندر سنگھ ہڈا سمیت 27 موجودہ اراکین اسمبلی کو پھر سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس میں ریواڑی سے لالو پرساد یادو کے داماد اور کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی چرنجیو راؤ پر بھی پارٹی نے ایک بار پھر بھروسہ ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

بھیوانی-مہندر گڑھ سے لوک سبھا انتخاب ہارنے والے مہندر گڑھ کے موجودہ رکن اسمبلی راؤدان سنگھ کو ایک بار پھر مہندر گڑھ سے ٹکٹ ملا ہے۔ دوسری پارٹی سے آئے دو اراکین اسمبلی کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ امیدواروں کی پہلی فہرست میں کماری شیلجا کے قریبی 4 موجودہ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ نیچے دیکھیں امیدواروں کی مکمل فہرست…

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined