قومی خبریں

ہریانہ اسمبلی انتخاب: کانگریس نے سبھی 90 حلقوں کے پینل تیار کیے، اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ آج ممکن

اسکریننگ کمیٹی کے صدر اجئے ماکن نے لوک سبھا انتخاب کے 5 شکست خوردہ امیدواروں کا فیڈ بیک لیا ہے، انہیں اسمبلی انتخاب میں موقع دیا جاسکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس

 

ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخاب کو لے کر کانگریس پوری طرح سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی نے سبھی 90 حلقوں کے لیے آئی درخواستوں کی کاٹ چھاٹ کا کام مکمل کرکے پینل تیار کرلیا ہے۔ اس کے تحت 25 سے 30 سیٹیں ایسی ہیں جن کے پینل میں صرف ایک نام رکھا گیا ہے جبکہ اتنی ہی سیٹیں ایسی ہیں جہاں 2 سے 3 دعویداروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ کچھ کو چھوڑ کر زیادہ تر موجودہ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ دنوں دہلی میں ہوئی ہریانہ انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں درخواستوں کی کاٹ چھاٹ کے بعد پینل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ریاستی انچارج دیپک بابریا اور ریاستی صر چودھری اُدئے بھان کو درخواستوں کی کاٹ چھاٹ کرکے پینل بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اب اس پینل کو اسکریننگ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا۔ اس وقت ریاست میں کانگریس کے 28 اراکین اسمبلی ہیں۔ 5-6 اراکین اسمبلی کے حلقوں میں عوام میں تھوڑی ناراضگی ہے جس کا کانگریس پہلے سروے کرائے گی اس کے بعد آخری فیصلہ کر سکتی ہے۔ کچھ حلقوں میں اراکین اسمبلی کی جگہ ان کے کسی رشتہ دار کو بھی ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ سوموار کو اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ بھی ہونی تھی لیکن کسی وجہ سے میٹنگ نہیں ہوسکی۔ حالانکہ اسکریننگ کمیٹی کے صدر اجئے ماکن نے سوموار کو ریاست کے پانچوں شکست خوردہ لوک سبھا امیدواروں کو ایک ایک کرکے بلاکر ان سے فیڈ بیک لیا۔ اپنے اپنے حلقوں میں امیدواروں کو لے چرچا بھی کی گئی۔ امید ہے کہ پانچوں لوک سبھا امیدواروں کو اسمبلی انتخاب میں اتارا جائے گا۔ اس سلسلے میں منگل کو میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

جن حلقوں کے پینل میں صرف ایک نام ہیں وہ ہیں گڑھی- سانپلا-کیلوئی، روہتک، جھجربادلی، بہادرگڑھ، نوہ، فیروزپور-جھرکا، پُنہانا، این آئی ٹی، رادور، نارائن گڑھ، ڈب والی، کالانوالی، لاڈوا، برودا، اسند، کلانور، اُچانا کلاں، ہوڈل، گنّور، تھانیسر، انبالہ کینٹ، کیتھل، پلول، رائی، مہم، گروگرام، سوہنا بڑکھل، فرید آباد، بلبھ گڑھ، پرتھلا، ہتھین، باڑھ را، لوہارو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined