چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 11 امیدواروں کے نام ہیں۔ پارٹی نے اب تک کل 40 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کی تیسری فہرست میں بی جے پی-کانگریس کے باغیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ بی جے پی سے آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے ستیش یادو کو ریواڑی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ ایٹلی سے بی جے پی کے سنیل راؤ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ کانگریس سے عآپ میں شامل ہونے والے بھیم سنگھ راٹھی کو بھی رادور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل منگل کی صبح عام آدمی پارٹی نے اپنے 9 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی جس میں بی جے پی کے چھترپال سنگھ کو بروالا سے امیدوار بنایا گیا تھا۔ بی جے پی سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے کرشنا بجاج کو تھانیسر سے امیدوار بنایا گیا اور کانگریس سے آنے والے جواہر لال کو باول سے امیدوار بنایا گیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی ہریانہ میں تنہا الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کر کے الیکشن لڑے گی لیکن دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوں پر کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔ جس کے بعد پارٹی نے تنہا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی۔
Published: undefined
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 5 اکتوبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ ہریانہ اسمبلی کی مدت کار 3 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں اسمبلی کی 90 سیٹیں ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان اہم مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ جن نائک جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی بھی کئی سیٹوں پر اہم مقابلہ میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined