ہریانہ کے سونی پت میں جمعہ کی شب پولیس نے تین بدمعاشوں کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی پت کے کھرکھودا میں پولیس کی ہمانشو بھاؤ گینگ کے بدمعاشوں کے ساتھ تصادم ہو گیا جس میں پولیس نے تینوں جرائم پیشوں کو موت کی نیند سلا دی۔ روہتک بائپاس واقع چھنونی روڈ پر ناقہ لگا کر گاڑیوں کی جانچ کر رہی ایس ٹی ایف سونی پت اور نئی دہلی رینج آر کے پورم کی ٹیم نے مشترکہ طور پر کارروائی کر بدمعاشوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ بدمعاشوں نے پولیس کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس ٹیم نے بچاؤ میں گولی چلائی جس میں تین بدمعاش زخمی ہو گئے۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن انھیں بچایا نہیں جا سکا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب تقریباً 9 بجے ایس ٹی ایف سونی پت انچارج یوگیندر دہیا کی قیادت میں ٹیم گشت کر رہی تھی، وہیں نئی دہلی رینج کرائم برانچ کی ایک ٹیم بھی کھرکھودا علاقہ میں تھی۔ اسی دوران ٹیم کو خبر ملی کہ ہمانشو بھاؤ گینگ سے جڑے تین بدمعاش چھنونی روڈ سے آنے والے ہیں۔ پولیس کو ان کے پاس اسلحہ ہونے کی خبر تھی۔ اسی درمیان پولیس نے روہتک بائپاس کے پاس ناقہ لگا دیا۔ کچھ دیر بعد سفید رنگ کی گاڑی پولیس کو آتی نظر آئی۔ پولیس نے اسے روکنے کو کہا تو کار میں سوار بدمعاشوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے انھیں متنبہ کیا تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں تینوں بدمعاشوں کو گولی لگ گئی اور وہ زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
زخمی تینوں بدمعاشوں کو پولیس جوانوں نے کھرکھودا کے اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہونے کی اطلاع مل رہی ہے۔ بدمعاشوں کی شناخت ہسار گاؤں کھاریا باشندہ آشیش عرف لالو، ہسار کے گاو۷ں کھرڑ باشندہ سنّی کھرڑ اور سونی پت کے گوہانا گاؤں رنڈھانا باشندہ وکی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تینوں بدمعاش ہسار میں ایک تاجر سے پانچ کروڑ روپے کی رنگداری مانگنے، ماتورام حلوائی کی دکان پر فائرنگ کر رنگداری مانگنے اور ایک شراب کاروباری کے مرتھل میں ہوئے قتل معاملے میں ملوث بتائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined