نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے لائے گئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا غصہ پوری طرح سے پھوٹ چکا ہے۔ کافی دنوں سے پنجاب میں مظاہرہ اور ریل روکو تحریک چلا رہے کسانوں کی جب ایک نہیں سنی گئی تو انہوں نے پنجاب سے دہلی میں آ کر اپنی روداد سنانے کا فیصلہ کیا لیکن پہلے ہریانہ اور پھر دہلی کی پولیس نے ان کا راستہ روکا اور ظلم و جبر سے کام لیا۔ دریں اثنا، اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ہریانہ پولیس کی طرف سے ان کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جو کروکشیتر سے دہلی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ ہریانہ اور مغربی یوپی کے کسان بھی پنجاب کے کسانوں کی حمایت میں دہلی پہنچ رہے ہیں۔ کسان کئی راستوں سے ہو کر ہریانہ پہنچ رہے تھے اور دہلی میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ ہریانہ کے کروکشیتر سے بھی متعدد کسان گزشتہ روز دہلی کے لئے روانہ ہوئے تھے لیکن ٹیوکر بارڈر پر پولیس نے ان کا راستہ روک لیا۔ ہریانہ پولیس نے کروکشیتر میں دہلی کوچ کرنے والے کسانوں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ کسان کے خلاف باریکیڈ توڑنے کے علاوہ ڈیزازٹر منیجمنٹ ایکٹ کی دفعہ کے تحت بھی کیس درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
کروکشیتر میں پولیس سے الجھنے، بیریکیڈ توڑنے اور اقدام قتل کی دفعات میں 11 کسان رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ وہیں پہوا علاقہ میں بھی 6 کسان رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ قومی شاہراہ پر تیوڈا کے پاس بیریکیڈ توڑنے، افسران پر گاڑی چڑھانے اور راستہ روکنے کے الزام میں بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی سربراہ گرنام سنگھ چڈھونی اور ریاستی ترجمان راکیش بینس کے علاوہ پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
پنجاب کے بلبیر سنگھ راجو سمیت ہزاروں کسانوں کے خلاف بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔ کسانوں پر آئی پی سی کی دفعہ 114، 147، 148، 149، 186، 158، 332، 375، 307، 283، 120 بی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کی دفعاہ 51 بی اور پی ڈی پی کی دفعہ 3 عائد کی گئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ دہلی میں سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں کی آگے کی حکمت عملی کیا ہوگی یہ ابھی صاف نہیں ہے لیکن زیادہ تر کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے وہ واپس نہیں جانے والے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب سے 6 مہینے کا راشن ساتھ لے کر چلے ہیں لہذا وہ لمبے وقت تک تحریک چلا سکتے ہیں۔
Published: undefined
کسان براڑی بھی نہیں جانا چاہتے، ان کا کہنا ہے کہ جو کسان براڑی گئے ہیں حکومت انہیں الجھا رہی ہے۔ دریں اثنا، پنجاب سے ہریانہ ہوتے ہوئے کسانوں کا دہلی کوچ کرنا ابھی تک جاری ہے۔ پنجاب کی کسان یونین اگراہا کے ہزاروں ٹریکٹر روہتک کے راستہ بہادر گڑھ کی طرف لگاتار آگے بڑے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز