نئی دہلی: لدھیانہ کورٹ دھماکہ کیس کی جانچ کر رہی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ این آئی اے نے دھماکے کے سازشی اور انتہائی مطلوب ملی ٹینٹ ہرپریت سنگھ عرف ہیپی ملائشیا کو گرفتار کر لیا۔ این آئی اے نے اسے نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا۔ وہ ملائیشیا سے پرواز کے ذریعے ہندوستان واپس آیا تھا۔
Published: undefined
تفتیش سے معلوم چلا کہ انتہائی مطلوب ملی ٹینٹ ہرپریت سنگھ عرف ہیپی ملائشیا لکھبیر سنگھ روڈے کا ساتھی تھا۔ لکھبیر سنگھ روڈ پاکستان میں مقیم انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کے سربراہ ہیں۔ ہرپریت سنگھ روڈ کے ساتھ لدھیانہ کورٹ کمپلیکس دھماکے کی سازش کرنے والوں میں سے ایک تھا۔ روڈے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، اس نے اپنی مرضی کے مطابق آئی ای ڈی پہنچایا تھا۔ اسے مبینہ طور پر پاکستان سے ہندوستان بھیجا گیا تھا۔ اسی کا استعمال لدھیانہ کورٹ کمپلیکس دھماکے میں کیا گیا تھا۔
Published: undefined
دسمبر 2021 میں لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں بم دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں پنجاب پولیس کا ایک برطرف ملازم گگن دیپ سنگھ مارا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعے میں چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس سے متعلق کیس 23 دسمبر 2021 کو ضلع لدھیانہ کمشنریٹ، پنجاب میں درج کیا گیا تھا۔ وہیں، این آئی اے نے 13 جنوری 2021 کو کیس کا دوبارہ اندراج کیا تھا۔
Published: undefined
لدھیانہ کی ضلعی عدالت میں 23 دسمبر 2021 کو ہونے والے بم دھماکے میں ترمیم شدہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ 6 زخمی ہوئے تھے۔ دہلی سے این ایس جی، این آئی اے اور نیشنل بم ڈیٹا سینٹر کی ٹیمیں دھماکے کی تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچی تھیں۔ دھماکے کے 10 گھنٹے بعد رات 10 بج کر 15 منٹ پر این ایس جی کی ٹیم نے ملبے میں پڑی لاش کو نکال کر سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا تھا۔
Published: undefined
این آئی اے حکام نے کہا، ’’روڈے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ہرپریت نے کسٹم میڈ آئی ای ڈی فراہم کی، جسے پاکستان سے ہندوستان میں اس کے ساتھیوں کو بھیجے گئے تھے۔ اس کا استعمال لدھیانہ کورٹ کمپلیکس کے دھماکے میں کیا گیا تھا۔‘‘
این آئی اے نے ہرپریت سنگھ پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ خصوصی این آئی اے عدالت سے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا اور ایک لک آؤٹ سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز