نئی دہلی: جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے رہنما ہری ونش نارائن سنگھ کو آج متفقہ طور پر راجیہ سبھا کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ہری ونش دوبارہ ایوان بالا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب کیے گئے ہیں۔ ان کی مدت کار حال ہی میں ختم ہوئی تھی اور دوبارہ ان کا انتخاب ایوان بالا کے لیے ہوا تھا۔ چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے ایوان کو بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے لیے انھیں دو امیدواروں کے حق میں تجویز ملی۔ جے ڈی یو کے ہری ونش کو ڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جے پی نڈا نے تجویز پیش کی اور ایوان کے لیڈر تھاور چند گہلوت نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔
Published: undefined
ایم ونکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما منوج جھا کو ڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے کی تجویز دی ہے۔ کانگریس کے رہنما آنند شرما نے اس تجویز کی حمایت کی۔ ڈی ایم کے کے تروچی شیوا اور سماجوادی پارٹی کے جاوید علی نے بھی منوج جھا کی حمایت میں تجویز دی۔
Published: undefined
بعد ازاں ونکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ پہلے مسٹر ہری ونش سے متعلق تجویز کو ایوان کے سامنے رکھتے ہیں۔ اور پھر اس تجویز کو اکثریت سے حمایت ملنے کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے انھیں ڈپٹی چیئر مین منتخب کیا۔ بعد ازاں حزب اقتدار اور حزب مخالف کے رہنما ہری ونش نارائن سنہا کو ان کی جگہ تک لے گئے۔ ایوان میں موجود وزیراعظم نریندر مودی، نائیڈو، آزاد، ترنمول کانگریس کے ڈیریک اوبرائن اور سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے ہری ونش کو مبارکباد دیتے ہوئے ایوان میں ان کی حصہ داری کا ذکر کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined