قومی خبریں

آر ایس ایس کے ’اکھنڈ بھارت‘ پر ہریش راوت کی نکتہ چینی، ’پڑوسی ممالک کو کس شکل میں ہندوستان میں شامل کریں گے!‘

ہریش راوت نے سوال کیا کہ سری لنکا، نیپال، برما، بنگلہ دیش اور پاکستان کو کس شکل میں ہندوستان میں جوڑنا چاہتے ہیں، یہ موہن بھاگوت ہی بتا سکتے ہیں

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر ہریش راوت / آئی اے این ایس
اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر ہریش راوت / آئی اے این ایس 

ہریدوار: اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ’اکھنڈ بھارت‘ والے بیان پر کہا ہے نکتہ چینی کی ہے۔ ہریش راوت نے سوال کیا کہ سری لنکا، نیپال، برما، بنگلہ دیش اور پاکستان کو کس شکل میں ہندوستان میں جوڑنا چاہتے ہیں، یہ موہن بھاگوت ہی بتا سکتے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ روز موہن بھاگوت نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کو اگلے 15 سالوں میں متحد (اکھنڈ بھارت) بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اکھنڈ بھارت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا اور جو بھی اس کی راہ میں آئے گا وہ فنا جائے گا۔

Published: undefined

ہریش راوت نے اپنے بیان میں کہا کہ ’سناتن دھرم‘ نامتناہی دور سے چلا آ رہا ہے اور یہ ہمیشہ انتہا پسندی کے خلاف رہا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ویواکانند نے شیکاگو میں کہا تھا کہ ان کا مذہب سناتن اور اعتدال پسند ہے۔ سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ وسودھیو کٹومبکم (ساری دنیا ایک خاندان ہے) کے نظریہ کی بات کرتا ہے۔ کانگریس اسی پر عمل پیرا ہے۔

Published: undefined

ہریش راوت جمعرات کے روز دو روزہ ہریدوار کے دورے پر پہنچے تھے۔ وی آئی پی گھاٹ پر گنگا پوجا کرنے کے بعد انہوں نے دکش مندر میں دیوتا شیو پر جل چڑھایا۔ اتراکھنڈ کی سیاسی ہلچل کے درمیان کچھ پارٹی لیڈران کی جانب سے لگ رہے الزامات پر ہریش راوت نے کہا کہ ان کا سوال پوچھنا لازمی ہے۔ اتراکھنڈ اسمبلی میں وہ پارٹی کو جیت نہیں دلا پائے، اس لئے لیڈران ان پر زبانی حملے نہیں کریں گے تو اور کس پر کریں گے!

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined