قومی خبریں

گجرات: ہاردک پٹیل 12 مارچ کو کانگریس میں ہوں گے شامل

ہاردک پٹیل نے کہا کہ ’سماج اور ملک کی خدمت کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے میں نے راہل گاندھی اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

احمد آباد: پاٹيدار ریزرویشن آندولن کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج کہا کہ وہ 12 مارچ کو کانگریس میں شامل ہو جائیں گے اور اگر قانونی رکاوٹ سامنے نہیں آئی اور پارٹی کا فیصلہ ہوا تو وہ لوک سبھا انتخابات بھی لڑیں گے۔

12 مارچ کو راہل گاندھی، سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا، ڈاکٹر منموہن سنگھ سمیت کئی سینئر پارٹی لیڈروں کی موجودگی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ احمد آباد میں ہوگی اور اس کے بعد دارالحکومت گاندھی نگر کے قریب اڈالج میں ایک ریلی ہوگی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہاردک اسی ریلی میں کانگریس میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہاردک کو گزشتہ سال گجرات کی ایک نچلی عدالت سے سزا ملنے کے معاملے میں اگر گجرات ہائی کورٹ راحت نہیں دیتا تو وہ خواہش کے باوجود لوک سبھا انتخابات نہیں لڑ سکیں گے۔ انہوں نے گزشتہ 8مارچ کو ہی راحت کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور اس پر اگلے ہفتے سماعت کا امکان ہے۔

Published: 11 Mar 2019, 11:09 AM IST

ہاردک نے آج الیکشن کمیشن کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ٹوئٹر پر کہا کہ 'سماج اور ملک کی خدمت کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے میں نے 12 مارچ کو کانگریس صدر راہل گاندھی اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے'۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ "میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہوئی اور پارٹی مجھے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرے گی تو میں پارٹی کے فیصلے کو مانوں گا۔ میں یہ قدم 125 کروڑ ہندوستانیوں کی خدمت کے لئے کررہا ہوں'۔

Published: 11 Mar 2019, 11:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Mar 2019, 11:09 AM IST