قومی خبریں

دستور کی حفاظت کے لئے جانوں کی قربانیاں دینی پڑیں گی: ہاردک پٹیل

کنہیا کمار نے کہا کہ اس ملک میں نہ ہندو خطرے میں ہے اور نہ ہی مسلمان خطرے میں ہے۔ اگر خطرے میں ہے تو صرف دستور خطرے میں ہے۔ اس ریلی میں کنہیا کمار نے مودی و امت شاہ پربھی زبردست تنقید کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: دستورہند کے تحفظ کے لئے ڈاکٹر امبیڈکر کے گھر سے چیتہ بھومی تک یونائیٹیڈ یوتھ فرنٹ کے زیراہتمام آج نکالی گئی دستور بچاؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جہاں دستور وجمہوریت کو لاحق خطرات اور اس کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا وہیں مرکز کی مودی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راشٹروادی یوتھ کانگریس کے قومی صدر دھیرج شرما نے کہا کہ جو حکومت دستور کی عزت اور اس کا تحفظ نہیں کرسکتی، وہ اقتدار میں رہنے لائق نہیں ہے۔ ملک کا دستور ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جمہوریت کو آج زبردست خطرہ لاحق ہے۔ اس لئے نوجوانوں کی 14تنظیموں نے متحدہ طورپراس گونگی وبہری حکومت کے خلاف یونائیٹیڈ یوتھ فرنٹ کے تحت اپنی آواز بلند کی ہے۔

Published: undefined

اس ریلی میں شرکت کے لئے گجرات سے آئے ایم ایل اے جگنیش میوانی نے کہا کہ آج رام مندر اور مسجد کا معاملہ اٹھایا جارہا ہے لیکن جب بی جے پی یہ موضوع آپ کے پاس لائے تو آپ ان سے روزگار اور اچھے دن کے وعدوں کے بارے میں ضرورسوال کیجئے۔ انہوں نے بھیماکوریگاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھیما کوریگاؤں فساد میں مودی کے گرو بھڑے نے دلتوں کو مارا لیکن ان پر کوئی مقدمہ درج نہیں کرتے ہوئے دلتوں پر ہی ظلم وناانصافی کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ آپ کب بھڑے کے خلاف کارروائی کریں گے؟ میوانی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کا دستور خطرے میں ہے، اس لئے اسے بچانے کے لئے متحد ہوجاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined