قومی خبریں

کانگریس کا فارمولہ منظور، بی جے پی کے خلاف جنگ ضروری: ہاردک

احمد آباد۔ پاٹیدار امانت اندولن سمیتی (پی اے ایس ایس) کے رہنما ہاردک پٹیل نے آج پریس کانفرنس کی اور باضابطہ طورپر...

UNI
UNI 

احمد آباد۔ پاٹیدار امانت اندولن سمیتی (پی اے ایس ایس) کے رہنما ہاردک پٹیل نے آج پریس کانفرنس کی اور باضابطہ طورپر کانگریس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہاردک پٹیل نے کہا کہ ان کی تنظیم اور کانگریس کے درمیان پاٹیدار سماج کو ریزرویشن دئے جانے کے فارمولے پر اتفاق رائے سے فیصلہ لے لیا گیا ہے اور وہ پوری قوت کے ساتھ بی جے پی کو ہرانے اور کانگریس کو جتانے کے لئے جد و جہد کریں گے۔

ہاردک پٹیل نے کہا کہ بی جے پی دو دہائیوں سے بھی زیادہ وقت سے ریاست کے اقتدار پر قابض ہے اور اس کے خلاف جنگ لڑنی ضروری ہے۔ پٹیل نے صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ بٹوارے کے حوالے سے کانگریس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے ۔ ہاردک پٹیل نے الزما عائد کیا کہ بی جے پی ان کے حامیوں کو 50 – 50 لاکھ روپے کا لالچ دے کر توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہاردک پٹیل نے کہا کہ کانگریس نے ہمارے ریزرویشن کے مطالبے کو آئینی طور پر پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں 50 فیصد سے زیادہ ریزرویشن دیا جا رہا ہے، کانگریس نے ہمیں اسی طرز پر ریزویشن دینے کو کہا ہے اور ہمیں کانگریس کا فارمولہ منظور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی سے جنگ لڑ رہے ہیں اور بی جے پی سے لڑنا ہی کانگریس کی حمایت ہے۔ ہاردک پٹیل نے اپیل کی ہے کہ آزاد امیدواروں کو ووٹ نہ دیا جائے۔

ہاردک پٹیل نے کہا کہ بی جے پی کی تیت میں کھوٹ ہے ۔انہوں نے ہماری ماں بہنوں کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجراتی بی جے پی کو حمایت کر کے اپنے بےوقوف ہونے کا ثبوت نہ دیں۔

ہاردک پٹیل نے کہا کہ ہمیں ایجنٹ کہا جا رہا ہے، ہاں ہم عوام کے ایجنٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈھائی سال تک کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوئے۔ ہاردک پٹیل نے کیا کہ ہم سماجی لڑائی لڑ رہے ہیں ذاتی نہیں اور ناانصافی کے خلاف لڑنا ہماری تہذیب کا حصہ ہے۔

Published: 22 Nov 2017, 11:51 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Nov 2017, 11:51 AM IST