اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیر کے ٹوٹنے سے علاقے میں کافی تباہی مچائی ہے۔ اس حادثے میں 150 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ موقع پر فوج کی ٹیم مستقل طور پر راحت رسانی کا کام کر رہی ہے، مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اور بی جے پی رہنما اوما بھارتی نے اس واقعے پر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ جوشی مٹھ سے 24 کلومیٹر دور، پانگ گاؤں ضلع چمولی اتراکھنڈ کے اوپر گلیشیر کے ٹوٹنے سے ریشی گنگا پر چل رہے بجلی منصوبہ کو شدید طور پر نقصان ہوا ہے اور تباہی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ میں گنگا میّا سے دعا کرتی ہوں کہ گنگا ماں وہاں پھنسے لوگوں کی حفاظت کرے۔
Published: undefined
اوما بھارتی نے کہا کہ کل میں اترکاشی میں تھی، آج میں ہری دوار پہنچی ہوں۔ ہریدوار میں ایک الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے، مطلب یہ ہے کہ تباہی ہری دوار میں آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب میں وزیر تھی، تب میں نے اپنی وزارت کی جانب سے ہمالیہ اتراکھنڈ کے ڈیموں کے بارے میں دیئے گئے حلف نامے میں، میں نے یہ درخواست کی تھی کہ ہمالیہ ایک بہت ہی حساس جگہ ہے، لہذا گنگا اور اس کی اہم معاون ندیوں پر بجلی منصوبے کے تحت کوئی تعمیراتی کام نہیں کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز