قومی خبریں

کورونا: ’ہمدرد‘ نے ’پی ایم کیئرس فنڈ‘ اور ’سی ایم ریلیف فنڈ‘ میں کیا 1-1 کروڑ روپے کا عطیہ

ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن نے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے ‘پی ایم کیئرس فنڈ’ اور ‘سی ایم ریلیف فنڈ’ کو ایک ایک کروڑ روپیہ کا عطیہ پیش کیا ہے تاکہ اس وبا کے خلاف مضبوطی کے ساتھ جنگ لڑی جا سکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا وائرس کا اثر دھیرے دھیرے تیز ہوتا جا رہا ہے اور اس کے پیش نظر کئی پرائیویٹ کمپنیوں اور معروف ہستیوں نے حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔ ملک کی مشہور و معروف دوا کمپنی ہمدرد نے بھی مہلک کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے قدم سے قدم ملانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر دو کروڑ روپیہ کا عطیہ کیا ہے۔

Published: undefined

دہلی واقع ہمدرد نیشنل فاؤنڈریشن نے 'پی ایم کیئرس فنڈ' اور 'سی ایم ریلیف فنڈ' کے نام سے ایک ایک کروڑ روپے کا بینک ڈرافٹ تیار کیا ہے۔ خبروں کے مطابق ہندوستان کے عزت مآب وزیر دفاع نے ہمدرد کی جانب سے پیش کردہ ایک کروڑ روپے کا بینک ڈرافٹ حاصل بھی کر لیا ہے۔ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے وزیر اعظم اور دہلی کے وزیر اعلیٰ کے نام پر بنے ریلیف فنڈ کے لیے ہمدرد نے بینک ڈرافٹ پر گزشتہ 30 مارچ کو ہی دستخط کر دیئے تھے اور کمپنی کے ذمہ داران نے کہا تھا کہ وہ جلد سے جلد ہندوستان سے کورونا کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کے تحت ہمدرد ایجوکیشن اینڈ کلچرل ایڈ کے سربراہ حماد احمد کا ایک بیان گزشتہ دنوں میڈیا میں آیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ "کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن پی ایم نریندر مودی کی پوری حمایت کر رہی ہے۔ ہم پی ایم کیئرس فنڈ لانچ کرنے کی پی ایم مودی کی پیش قدمی کا استقبال کرتے ہیں۔ یہ فنڈ کووڈ-19 کی وجہ سے درپیش مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ ہم نے بھی اسی مقصد (بیماریوں سے لڑنے) سے ہمدرد فاؤنڈیشن بنایا ہے۔"

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہمدرد ہندوستان کی معروف دوا ساز کمپنی ہے جو 'روح افزا' جیسے مقبول مشروب بھی بناتی ہے۔ ہمدرد کی بہت سی دوائیں لوگوں میں بہت مقبول ہیں اور گھر گھر میں ان کا استعمال زمانے سے ہوتا آ رہا ہے۔ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کا قیام ہندوستان میں 1964 میں ہوا تھا اور اس وقت سے ہی یہ صحت، تعلیم اور لوگوں میں ہنر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی اصلاح کے کام کرتا آ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined