قومی خبریں

کووڈ-19 انفیکشن روکنے کے لیے 'ہمدرد لیباریٹریز' کے ذریعہ 2 دواؤں کا ٹرائل شروع

ریسرچ ٹیم کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے ہمدرد کی 2 مشہور دواؤں انفیوزا اور کلجام کی ایچ اے ایچ سی اسپتال میں کلینیکل ٹرائل پر کام کررہی ہے ، جہاں کووڈ-19 کے 100 سے زائد ٹیسٹ روزانہ ہوتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہمدرڈ لیبارٹریز (میڈیسن ڈویژن) نے پیر کو کورونا وائرس یعنی کووڈ -19 انفیکشن کی روک تھام کے لئے 2 دواؤں انفیوزا اور کلجام کا ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی نے اس کے لئے منظوری مل جانے کی بات بھی بتائی۔ ہمدرڈ میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایچ آئی ایم ایس آر) کی ایک تحقیقی ٹیم زیادہ خطرہ والے افراد میں کووڈ-19 انفیکشن کی روک تھام کے لئے ان ادویات کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے ایچ اے ایچ سینٹینری ہسپتال، نئی دہلی میں کلینیکل ٹرائل شروع کرنے جارہی ہے۔

Published: undefined

ریسرچ ٹیم کووڈ-19 انفیکشن کی روک تھام کے لئے ہمدرد کی دو مشہور دواؤں انفیوزا اور کلجام کی ایچ اے ایچ سی اسپتال میں کلینیکل ٹرائل پر کام کررہی ہے ، جہاں کووڈ-19 کے 100 سے زیادہ ٹیسٹ روزانہ کیے جاتے ہیں۔ ایچ آئی ایم ایس آر اور ایچ اے ایچ سی اسپتال کے محکمہ مائیکروبائیولوجی کے پاس کووڈ 19 کے پاس سی بی ٹی این اے اے ٹی ٹکنالوجی کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کے لئے بائیوسیفٹی لیولس 2 (بی ایس ایل-2) لیبارٹری ہے۔

Published: undefined

جانچ کے اس عمل کو نیشنل ایکریڈیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) اور انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے تصدیق کی ہے۔ دہلی حکومت ایچ اے ایچ سینٹینری ہسپتال میں مفت اینٹیجن ٹیسٹ کی بھی مدد کر رہی ہے۔ اس شعبہ میں کووڈ۔ 19 سریالوجی جانچ کا بھی انتظام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined