نئی دہلی: مہنگائی کے خلاف دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے جا رہی کانگریس کی ’ہلہ بول ریلی‘ سے عین قبل کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ ریلی مہنگائی اور معاشی عدم مساوات کے خلاف منعقد کی جا رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا کہ یہ ریلی 2024 کے انتخابات کے حوالہ سے نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے منعقد کی جا رہی ہے ہے جو مہنگائی سے نبرد آزما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو کانگریس نے اس معاملے کو لے کر مظاہرہ کیا تھا، جس میں پارٹی کے 70 ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تقریباً ایک سال سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ آج بھی مہنگائی پر بڑا جلسہ ہے۔ عوام کی سب سے بڑی پریشانی مہنگائی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء پر جس طرح جی ایس ٹی لگایا گیا ہے اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کے ساتھ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ کانگریس قومی راجدھانی کے رام لیلا میدان میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 'مہنگائی پر ہلہ بول' ریلی کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس ریلی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے کارکنان اور لوگ جمع ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا، "ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم وہ پارٹی ہیں جو پورے ملک میں سب سے زیادہ تکلیف دہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسئلہ کے خلاف لڑ رہی ہے۔ 2021 سے ہم مسلسل اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز