قومی خبریں

دہلی کے گارگی کالج کا معاملہ پہنچا پارلیمنٹ، طالبات کا مظاہرہ آج

ملک کی راجدھانی دہلی کے گارگی کالج میں ہوئی مبینہ چھیڑ خانی کا معاملہ گرما گیا ہے اور اس معاملہ پر جہاں آج پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہوا ہے وہیں سڑکوں پر بھی اس کے خلا ف احتجاج ہو سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی میں خواتین کے ساتھ گارگی کالج میں کل جو مبینہ چھیڑ خانی کا معاملہ سامنے آیا ہے اس پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ طالبات آج اس واقعہ کے خلاف ہلا بول مظاہرہ کرنے کا اعلان کر چکی ہیں ادھر ذرائع کے مطابق اس معاملہ کو لے کر پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ ہوا ہے۔

Published: 10 Feb 2020, 1:11 PM IST

واضح رہے گارگی کالج کی سالانہ تقریب میں مبینہ طور پر کچھ بی جے پی کے غنڈوں نے شراب پی کر طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی کی اور جے شری رام کے نعرے لگائے۔ پرنسپل پر لزام ہے کہ جب کچھ طالبات ان کے پاس شکایت کرنے گئیں تو کہا جا رہا ہے کہ پرنسپل نے جواب دیا کہ اگر وہ خود غیر محفوظ محسوس سمجھتی ہیں تو ان کو یہاں نہیں آنا چاہیے تھا۔ یہ واقعہ 6 فروری کی شام ساڑھے چھ بجے پیش آیا تھا۔ کہا جا ہا ہے کہ کچھ غیر سماجی عناصر وہاں داخل ہو گئے اور بھیڑ اس قدر زیادہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان غیر سماجی عناصر کو بدتمیزی کرنے کا موقع مل گیا۔ واضح رہے کچھ طلبات نے اپنے ساتھ ہوئے واقعہ کے تعلق سے ٹوئٹ بھی کیا ہے جو حقیقت میں بہت تشویشناک ہے۔

Published: 10 Feb 2020, 1:11 PM IST

واضح رہے کالج کی پرنسپل نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی ان کو کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ جنوبی دہلی ڈی سی پی اتل ٹھاکر نے معاملہ کی جانچ کرانے کی بات کہی ہے لیکن انہوں نے بھی کہا ہے کہ اس معاملہ میں ابھی تک پولیس کو شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے اس سارے معاملہ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملہ کو اٹھانے کے لئے راجیہ سبھا میں نوٹس دیا ہے۔

Published: 10 Feb 2020, 1:11 PM IST

عام آدمی پارٹی رہنماؤں نے وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس کو کٹگھرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’ملک کی راجدھانی دہلی میں گارگی کالج ہے یہاں پر رہنے والی طلبات کے ساتھ چھیڑ خانی اور بدتمیزی ہوئی ہے جس کو سن کر آپ حیران ہو جائیں گے۔ دہلی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ امت شاہ جی کیا یہی آپ کی بیٹی بچاؤ تحریک ہے۔‘‘ واضح رہے اس معاملہ کو قومی خواتین کمیشن نے بھی نوٹس لیا ہے اور کمیشن کی ایک ٹیم آج کالج کا دورہ کرے گی۔

Published: 10 Feb 2020, 1:11 PM IST

اس درمیان گارگی کالج احاطہ میں طالبات بڑی تعداد میں مظاہرہ کر رہی ہیں۔ وہ کالج پرنسپل سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کالج اتھارٹی کے ساتھ طالبات کی ایک میٹنگ بھی ہونے والی ہے۔ کئی میڈیا اہلکار بھی کالج پہنچ چکے ہیں لیکن انھیں کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

Published: 10 Feb 2020, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Feb 2020, 1:11 PM IST