نئی دہلی: حج بیت اللہ 2025 کو لے کر تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ منتخب عازمین حج کو میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ترکمان گیٹ واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر ’حج منزل‘ میں آئندہ 14 اکتوبر سے طبی جانچ شروع ہونے والی ہے۔ اس کے لیے حکومت دہلی کے محکمہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروس کے ڈاکٹروں کی 2 ٹیمیں 14 اکتوبر سے اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں گی۔ یہ خدمات صبح 9 بجے سے شام 3 بجے پورے ہفتہ، یعنی پیر تا اتوار جاری رہیں گی۔
Published: undefined
اس تعلق سے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ عازمین حج کو سہولیات فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔ انہوں نے تمام منتخب عازمین سے اپیل بھی کی ہے کہ وہ جلد از جلد تمام کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد حج منزل میں اپنے ضروری کاغذات جمع کرا دیں۔
Published: undefined
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر اشفاق احمد عارفی نے میڈیکل سرٹیفکیٹ سے متعلق تیاریوں کی اطلاع میڈیا کو دی۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 7 اکتوبر کو وزارت اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے کمپیوٹر کے ذریعے خودکار طریقے سے دہلی کے 2690 عازمین حج کا انتخاب ہوا۔ اس کے بعد اب تمام عازمین حج کو 21 اکتوبر تک حج کمیٹی آف انڈیا کے بینک اکاؤنٹس میں حج اخراجات کی پہلی قسط 130300 جمع کرانے کے بعد 23 اکتوبر تک اپنے مطلوبہ دستاویزات اور کسی سرکاری میڈیکل آفیسر/سرکاری ڈاکٹر کے دستخط سے جاری میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج کمیٹی میں جمع کرنا لازمی ہے۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’حج منزل‘ میں 14 اکتوبر سے میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی کارروائی شروع ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined