قومی خبریں

حج 2023: مہاراشٹر کے عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچا

مہاراشٹر کے ممبئی، اورنگ آباد اور ناگپور امبرکیشن پوائنٹس سے عازمین حج کی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ 7 جون سے شروع ہو گیا۔ ریاست کے عازمین حج بذریعہ پرواز پہلے جدہ پہنچیں گے اور وہاں سے مکہ پہنچیں گے

<div class="paragraphs"><p>تصویر محی الدین التمش</p></div>

تصویر محی الدین التمش

 

ممبئی: مہاراشٹر کے عازمین حج کی حج بیت اللہ کے لیے روانگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ممبئی، اورنگ آباد کے عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچا جبکہ ناگپور امبارکشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ شیڈول کے مطابق 8 جون کی صبح مکہ مکرمہ پہنچے گا۔ مہاراشٹر کے تینوں امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج نے جدہ کے لیے پروازیں بھری اور جدہ سے مکہ کے لیے روانہ ہوئے۔

Published: undefined

مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکیوٹیو افسر یعقوب شیخا نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر کے عازمین کی روانگی کا سلسلہ بدھ کے روز خوش اسلوبی سے شروع ہوا اور ممبئی، اورنگ آباد اور ناگپور امبارکیشن کے عازمین کی پہلی فلائٹ جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی فلائٹ کے عازمین جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ سی ای او نے بتایا کہ ممبئی کے عازمین حج کا پہلا قافلہ صبح دس بج کر چالیس منٹ پر ممبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوا۔ پہلے قافلے میں 290 عازمینِ حج نے جدہ کے لیے پرواز بھری۔ جبکہ دوسری پرواز رات 8 بج کر چالیس منٹ پر ممبئی ائیرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔ دوسری پرواز سے بھی 290 عازمین جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔

Published: undefined

ممبئی ائیرپورٹ پر حج کمیٹی کے افسران اور دیگر مہمان نے پہلی فلائٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کا استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او نے بتایا کہ اورنگ آبادکے عازمین حج کی پہلی فلائٹ بدھ کی صبح گیارہ بج کر چالیس منٹ پر اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوئی اور تقریبا شام سات بجے جدہ پہنچی اور وہاں سے عازمین مکہ مکرمہ پہنچے۔

اورنگ آباد کی پہلی فلائٹ میں 174 عازمین حج سفر حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوئے۔ حج خدمت گروپ کے صدر مرزا رفعت بیگ نے بتایا کہ عازمین کی پہلی فلائٹ تقریبا ڈھائی گھنٹہ دیری سے روانہ ہوئی۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کو ممبئی کے مقابلے میں 88 ہزار روپے زائد ادا کرنے پڑے۔

Published: undefined

ناگپور امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ ایک گھنٹہ دیری سے دس بج کر دس منٹ پر ناگپور ائیرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوا۔ عازمین حج کے پہلے قافلے میں 420 عازمین حج نے بیت اللہ کے لیے پرواز بھری۔ مرکزی حج کمیٹی کے ایک افسر کے مطابق ناگپور کے عازمین حج کے 8 جون کی صبح تک مکہ پہنچ جانے کی توقع ہے۔

مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخا نے کہا کہ ممبئی اور اورنگ آباد کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ 22 جون تک جاری رہے گا۔ جبکہ ناگپور سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ 14 جون تک جاری رہے گا۔ حج کی ادائیگی کے بعد ماہ جولائی میں ہندوستانی حجاج اکرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ اورنگ آباد سے روانہ ہونے والے حجاج اکرام کی واپسی کا سلسلہ 13 جولائی کو مدینہ منورہ سے اورنگ آباد کیلئے شروع ہوگا۔

Published: undefined

ممبئی سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی واپسی کا سلسلہ 17 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ حجاج اکرام مدینہ منورہ سے ممبئی کے لیے لوٹیں گے۔ جبکہ ناگپور کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ 16 جولائی سے مدینہ سے ناگپور کے لیے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سال ممبئی امبارکیشن پوائنٹ کے مقابلے اورنگ آباد امبرکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کو 88 ہزار اور ناگپور امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کو تقریبا 65 ہزار روپے زائد ادا کرنے پڑے۔ اورنگ آباد اور ناگپور امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی لاکھ کوشش کے باوجود بھی ان کے کرایہ میں کوئی تخفیف نہیں ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined