ممبئی: حج 2022 کے لیے درخواستوں میں گزشتہ دس بارہ روز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 8 جنوری کو 53ہزار سے کچھ زائد درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہزار ہوچکی ہیں، جوکہ ایک اچھی علامت ہے، جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہند-سعودی عرب کے درمیان حج کے متعلق باہمی معاہدہ کے ساتھ ہی مزید اضافہ ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ 8جنوری کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے حج ٹرینگ کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حج کے لیے 53 ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں۔ حج کمیٹی کے نئے چیف ایکزیکٹو آفسر یعقوب شیخ نے مزید کہا کہ 31جنوری درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دس گیارہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا اور اس درمیان ہند-سعودی کے درمیان باہمی معاہدہ ہوجاتا ہے تو مزید تعداد بڑھ جائے گی۔
Published: undefined
حج کمیٹی نے نعرہ دیا ہے کہ آفت کے خاتمے،عوام کی صحت، سلامتی کے لیے قوت مدافعت، احتیاط اور دعا ہی سفر حج کو ممکن بنائے گا۔ حج 2022 کو لوگوں کی صحت، سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکا ہے۔ عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل کا بھی کا استعمال کر رہے ہیں۔
Published: undefined
فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری رکھی گئی ہے، فی الحال پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ایک خاتون عازمین حج بھی شامل ہیں جوکہ بغیر محرم سے جانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال بغیر محرم کے حج کی خواہشمند خواتین کی بھی درخواستیں ہوئی ہیں۔
Published: undefined
چیف ایکزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخ نے یقین دلایا کہ حج کمیٹی کے عہدیداران اور عملہ ہم تن۔گوش ہیں، فی الحال سعودی حکومت نے کوئی واضح اشارے نہیں دیئے ہیں، لیکن چند ہدایات کے بات حج کی تیاری جاری ہے اور حال میں ٹرینر کی تربیت بھی ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز