ممبئی: کورونا وائرس کے عتاب کی وجہ سے عازمین حج گزشتہ دوسالوں سے سفرِ کی سعادت سے محروم تھے۔ اب حالات کے معمول پر آنے کے بعد سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر کی شرائط کے ساتھ عالمی سطح پر دس لاکھ عازمین حج کو سفرحج کی اجازت دی ہے۔ سعودی عرب نے ہندوستان کو 79 ہزار دو سو عازمین حج کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔ حج کے متعلق غیر یقینی صورت حال کی بناء پر مرکزی حج کمیٹی کو ایک لاکھ سے کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تعداد تقریباً 93 ہزار ہے۔
Published: undefined
مرکزی حج کمیٹی کے نونامزد چیئرمن اے پی عبدالله کُٹّی نے ممبئی میں مرکزی حج کمیٹی کے صدر دفتر حج ہاؤس میں حج 2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ 31 مئی سے ہندوستانی عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ مرکزی حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی آخری فلائیٹ 14 جولائی کو پرواز بھرے گی۔ عازمین دس امبارکیشن پوائنٹس سے سفرحج کے لئے روانہ ہوں گے۔
Published: undefined
حج کمیٹی کے چیئرمین اے پی عبدالله کٹی نے ممبئی حج ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج کمیٹی کے حصے میں 56 ہزار 6 سو نششتیں آئی ہیں۔ ان نششتوں کے لئے ایک ہفتے کے اندر قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو انڈونیشیا اور پاکستان کے بعد سعودی حکومت نے 79 ہزار دوسو 37 عازمین کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔ اس میں سے 56 ہزار چھ سواراکین مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے سفر حج پر روانہ ہوں گے باقی ساڑھے بائیس ہزار ہندوستانی عازمین حج پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کے ذریعے سفر حج پر رونہ ہوں گے۔
Published: undefined
’مرکزی حج کمیٹی نے ریاستی حج کمیٹوں کو ان کی نشستوں کی تفصیلات روانہ کردی ہے۔ درخواست فارم کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ صرف 15 ریاستوں کے عازمین حج کی قرعہ اندازی ہوگی باقی ریاستوں کے عزمین حج بغیر قرعہ کے سفر حج پر روانہ ہوں گے‘۔ اے پی عبدالله کٹی نے کہا کہ اس سال بھی خواتین بغیر محرم کے سفر حج پر روانہ ہوں گی۔ اٹھارہ سو انسٹھ خواتین بغیر محرم کے سفر حج پرروانہ ہوں گی، ان خواتین کو قرعہ اندازی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر یعقوب شیخا نے بتایا کہ اس سال حج مہنگا ہونے کا اندیشہ کم ہے مرکزی حج کمیٹی نے اس سال گزشتہ رقم کو ہی قائم رکھا ہے۔ ' اس سال مرکزی حج کمیٹی کے حج پیکیج کی قیمت تین لاکھ 32 ہزار سے چار لاکھ ساتھ ہزار کے درمیان ہوں گی۔ اس میں اضافہ ویزا فیس اور معلم چارج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔' انہوں نے کہا کہ اس سال طے شدہ قیمت میں کووڈ کور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined