نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے قرعہ اندازی کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا اور اس میں مجموعی طور پر 835 عازمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں وہ 8 خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے محرم کے بغیر حج پر جانے کے درخواست پیش کی تھی۔
Published: 30 Apr 2022, 3:11 PM IST
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکیوٹیو آفیسر جاوید عالم خان نے اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج لاٹری سسٹم کی بنیاد پر دہلی میں ہفتہ کے روز ریاست سے حج کے لیے درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔ اس سال دہلی سے تقریباً 835 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔
Published: 30 Apr 2022, 3:11 PM IST
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج درخواستوں کے حوالہ سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سال جنرل کیٹیگری کی 1785 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ 8 درخواستیں ان خواتین نے پیش کیں جو محرم کے بغیر حج پر جانا چاہتی ہیں، جبکہ 3 بچوں کی درخواستیں بھی موصول ہوئیں۔
Published: 30 Apr 2022, 3:11 PM IST
قرعہ اندازی کے بعد تمام درخواست دہندگان میں سے 827 کا انتخاب کیا گیا، جبکہ محرم کے بغیر حج کے لئے درخواست پیش کرنے والی تمام خواتین کو منتخب کر لیا گیا کیونکہ انہیں مختص زمرہ میں رکھا گیا ہے۔ اس طرح سے مجموعی طور پر 835 درخواست دہندگان کا انتخاب کیا گیا۔
Published: 30 Apr 2022, 3:11 PM IST
حج کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام درخواستوں میں سے 836 سے لے کر 1793 تک کو عام ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔
Published: 30 Apr 2022, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Apr 2022, 3:11 PM IST