لوک سبھا انتخاب 2019 کے لیے ابھی تک چار مراحل کا الیکشن مکمل ہو گیا ہے۔ پانچویں مرحلہ میں 7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پر 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسی مرحلہ میں بہار کے حاجی پور پارلیمانی حلقہ میں بھی الیکشن ہونا ہے۔
Published: undefined
ایل جے پی صدر رام ولاس پاسوان اس بار انتخابی میدان میں نہیں ہیں۔ ان کی وراثت سنبھالنے کی ذمہ داری ان کے چھوٹے بھائی پشوپتی کمار پارس کو ملی ہے۔ وہ این ڈی اے امیدوار کی شکل میں انتخابی میدان میں ہیں۔ مہاگٹھ بندھن کی طرف سے سابق وزیر شیوچندر رام انتخابی میدان میں ہیں۔ پشوپتی کمار پارس کے لیے اپنے بھائی کی وراثت کو بچانا مشکل لگ رہا ہے۔ وہیں ووٹرس کی خاموشی نے ان کی پریشانی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ 2014 کے اعداد و شمار کے مطابق یہاں پر کل 1649547 ووٹرس ہیں جن میں 895047 مرد اور 754500 عورت ووٹرس ہیں۔ بہار کے ویشالی ضلع کا یہ لوک سبھا حلقہ شیڈولڈ کاسٹ کے لے ریزرو ہے۔
Published: undefined
حاجی پور لوک سبھا سیٹ کی تاریخ:
1957 میں جب حاجی پور لوک سبھا سیٹ وجود میں آئی تھی تو کانگریس کا اس پر قبضہ ہوا۔ اس کے بعد 1962، 1967 اور 1971 میں بھی یہاں کانگریس کا ہی قبضہ برقرار رہا۔ 1977 میں پہلی بار جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر رام ولاس پاسوان الیکشن جیت کر رکن پارلیمنٹ بنے تھے۔ یہاں یہ بھی قابل غور ہے کہ 1977 میں اس سیٹ کو شیڈولڈ کاسٹ کے لیے ریزرو کر دی گئی تھی۔
Published: undefined
رام ولاس پاسوان 1977 سے 2014 تک کئی بار حاجی پور سے الیکشن جیتے۔ لیکن انھیں دو بار یہاں سے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ پہلی بار 1984 میں انھیں انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوار رام رتن رام سے اور دوسری بار 2009 میں جنتا دل یو کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی رام سندر داس نے ہرایا۔ رام ولاس پاسوان یہاں کئی پارٹیوں سے ٹکٹ پر انتخاب لڑے۔ 1977 میں جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر تو 1989 میں جنتا دل سے منتخب ہوئے۔ 1999 میں پارٹی بدل کر انھوں نے جنتا دل یو کو اپنا لیا تھا اور اسی پارٹی سے حاجی پور میں کامیابی حاصل کی۔ 2004 میں رام ولاس پاسوان نے لوک جن شکتی پارٹی سے اس سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔
Published: undefined
2009 میں جنتا دل یو کے رام سندر داس نے یہ سیٹ اپنے نام کی تھی اور یہاں یہ بتانا بھی قابل غور ہے کہ پاسوان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن 2014 میں مودی لہر پر سوار ہو کر ایک بار پھر رام ولاس پاسوان لوک جن شکتی پارٹی سے منتخب ہوئے۔ یہاں سے رام ولاس پاسوان مجموعی طور پر 8 بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ رام ولاس پاسوان نے یہاں سے ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو گیا تھا۔
Published: undefined
بہر حال، حاجی پور سیٹ پر یادو، راجپوت، بھومیہار، کشواہا، پاسوان ذات کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انتہائی پسماندہ طبقات کی تعداد بھی یہاں کافی ہے اور یہ الیکشن میں اہم کردار نبھاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز