قومی خبریں

حج کے فارم جاری نہ ہونے پر حاجی ریاض الدین نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی کو لکھا خط

گزشتہ کئی سالوں کا حوالہ دیتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے جلد از جلد حج فارم جاری کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بذریعہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

 

نئی دہلی: سفر حج 2023 کا ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے، جبکہ مئی کے آخر میں ہندوستان سے پروازیں روانہ ہونی ہیں۔ 9 جنوری کو حکومت ہند اور سعودی حکومت کے درمیان دو طرفہ معاہدہ بھی ہو چکا ہے جس میں ہندوستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ پچھتر ہزار مختص کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر یہ ہے کہ ابھی تک نہ تو نئی حج پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی سفرحج 2023 کے آن لائن فارم جاری کئے گئے ہیں۔ اس معاملے پر عوام میں بڑی بے چینی کی کیفیت بنی ہوئی ہے۔ اس بے چینی کو دیکھتے ہوئے سینئر حج رضاکار حاجی ریاض الدین نے آج مرکزی وزیر اقلیتی امور اسمرتی ایرانی کی رہائش گاہ پر ایک خط دیا اور ان کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حج فارم جاری کروانے کی ہدایت جاری کریں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ حج رضاکار حاجی نواب احمد بھی موجود تھے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر کو لکھے خط میں حاجی ریاض الدین نے کہا کہ ملک کے مسلمان اور حج پر جانے والے عازمین تقریباً تین ماہ سے حج کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ حج امور کے بیشتر کام وزارت خارجہ، وزارت شہری ہوا بازی، وزارت اقلیتی امور اور وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے آگے لکھا ہے کہ میں آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ حج 2019 کا حج فارم 17 اکتوبر 2018 کو ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا، حج 2020 کا حج فارم 10 اکتوبر 2019 کو ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا،  اور 2022 کے لئے حج فارم 1 نومبر-2021 کو ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا، جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے عازمین کے کام اور عازمین کے فارم بھرنے کے لیے تقریباً چار ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔ لیکن اس سال آج 3 فروری 2023 ہو چکا ہے اور حج 2023 کا فارم ابھی تک حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ 09-جنوری-2023 کو حج 2023 کے لئے ہندوستانی عازمین کے کوٹہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

حاجی ریاض الدین نے لکھا کہ اس سلسلے میں میں آپ کی توجہ اس حقیقت کی طرف بھی مبذول کرواتا ہوں کہ میں گزشتہ 25 سال سے کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہوئے بغیر حجاج کرام کی سہولت کے لیے کام کر رہا ہوں۔ حج ہمارا بین الاقوامی سفر ہے جس پر آپ کو خصوصی توجہ دینی چاہیے اور حج کمیٹی آف انڈیا کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ اپنے ملک کے عازمین حج کو پریشانیوں اور مشکلات سے بچانے کے لئے بلا تاخیر حج فارم جاری کریں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined