ممبئی: بدحالی اور شکستہ حالی کے شکار مزدوروں کو اپنے آبائی وطن بھیجنے کے لئے آج یہاں ممبئی میں واقع بین الاقوامی شہرت یافتہ حضرت حاجی علیؒ درگاہ اور مشہور فلم اسٹار امیتابھ بچن نے آج 1200 مزدوروں کو بذریعہ طیارہ ان کے آبائی وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مزدوروں کی ایک کھیپ کو آج یہاں انڈیگو ایئرلائن کے خصوصی طیارے سے الہ آباد اور گورکھپور روانہ کیا گیا۔
Published: undefined
800 مزدوروں پر مشتمل پہلا قافلہ ممبئی کے ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا جہاں پر امیتابھ بچن کی کمپنی اے بی سی ایل کارپوریشن کے افسران اور درگاہ ٹرسٹ کے ذمہ داران موجود تھے۔ جبکہ کل 400 مزدوروں کو بذریعہ فلائٹس ان کے آبائی وطن بھیجا جائیگا۔ امیتابھ بچن اے بی کارپوریشن کے منیجر راجیش یادو نے بتایا کہ امیتابھ بچن جی کو جب یہ معلوم ہوا کہ مزدور بد حالی میں زندگی گزار رہے ہیں اور پریشان حال مزدوروں کو گھر بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے تو امیتابھ بچن نے یہ پہل کر تے ہوئے ان تمام مزدوروں کو بذریعہ طیارہ اپنے آبائی وطن بھیج دیا ہے۔
Published: undefined
حاجی علی اور ماہم درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے بتایا کہ مزدوروں کی فہرست مرتب کی گئی تھی اس کے بعد مزدوروں کو گاؤں بھیجنے کا سلسلہ دراز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ درگاہ انتظامیہ یہ خدمت انجام دے رہی ہے، درگاہ انتظامیہ نے غریبوں کو راشن کٹ کے ساتھ مزدوروں کو کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کیے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ٹرین کے ذریعہ مزدوروں کو ان کے گاؤں بھیجا گیا تھا لیکن ٹرینوں کے معاملات میں تاخیر اور ٹرینوں کی منسوخی کے سبب اب فلائٹس سے مزدوروں کو بھیجا جا رہا ہے تاکہ وہ جلد از جلد اپنے آبائی وطن پہنچ سکیں۔
Published: undefined
ماہم درگاہ کے آئی ٹی ڈائریکٹر صابر سید نے بتایا کہ درگاہ کمیٹی نے اس سے قبل تمام مزدوروں کی فہرست کا احاطہ کیا اور پھر ان کو راحت پہنچانے کے لئے گاؤں لے جانے کا انتظام کیا اس کام میں امیتابھ بچن جی اور راجیش یادو کا تعاون شامل حال رہا ہے ان کے بغیر یہ خدمت ممکن ہی نہیں تھی ایک اندازے کے مطابق اب تک کئی مزدوروں کو ان کے آبائی وطن ہم پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ جیسے جیسے مزدوروں کے ناموں کی فہرست آتی ہے اسی طرح سے ان کے گاؤں جانے کا انتظام کیا جاتا ہے ہم نے منظم نظام کے تحت یہ کام شروع کیا ہے جس میں مزدوروں کی امداد کی جا رہی ہے ریاست مہاراشٹر میں مزدور پریشان ہے اور ممبئی میں ایک بڑی آبادی مزدوروں کی ہے جو یومیہ کام کرکے اپنا گھر بار چلاتے تھے ان کا کاروبار پوری طرح سے ٹھپ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے یہ مزدور اپنے گھر جانا چاہتے تھے ان مزدوروں کو اس آفت کے وقت میں درگاہ انتظامیہ اور امیتابھ بچن نے سہارا دیا ہے اور ان کی حتی الامکان مدد بھی کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined