قومی خبریں

حج 2024: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 320عازمین کا پہلا قافلہ سری نگر پہنچا

سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حج کمیٹی کے ممبران ، ائر پورٹ حکام ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران نے حاجی صاحبان کا استقبال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 320عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سری نگر پہنچا جس دوران ہوائی اڈے پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو عازمین حج کا پہلا قافلہ سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچا، نزدیکی رشتہ دار ہوائی اڈے کے باہر انتظار کر رہے تھے۔

Published: undefined

حکام کے مطابق ہفتے کی شام دیر گئے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حج کمیٹی کے ممبران ، ائر پورٹ حکام ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران نے حاجی صاحبان کا استقبال کیا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے قافلے میں 166مرد اور 156خواتین شامل تھیں ۔

Published: undefined

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کی شام نو بجکر 15منٹ پر ہوائی جہاز نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔ ان کے مطابق ضروری ضابطے پورے کرنے کے بعد حاجیوں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 23جولائی اتوار کو صبح گیارہ بجکر پچاس منٹ پر اور سہ پہر چار بجکر 25منٹ تیسرا قافلہ سرینگر پہنچے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined