قومی خبریں

حج کے پورے اخراجات 4 مئی تک جمع کرائیں نہیں تو اطلاع دیں : حج کمیٹی آف انڈیا

سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نےعازمین سے گزارش ہے کہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع  فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرینِ حج کو موقع مل سکے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے ایسے عازمین حج جنھوں نے ابھی تک  جو کہ تقریباً 2600 عازمین ہیں جنہوں نے  پورے حج اخراجات جمع نہیں کیے ہیں، اْن سے درخواست ہے کہ حج اخراجات کی تیسری اور آخری قسط 4 مئی 2024 یا اس سے پہلے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) یا یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) کی کسی بھی شاخ میں یا آن لائن سہولت کا استعمال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔

Published: undefined

 حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے گزارش ہے کہ اگر سفرِ حج کا ارادہ ملتوی کردیا ہے تو اس کی اطلاع  یعنی درخواستِ منسوخی فوراً حج کمیٹی آف انڈیا کو دیں تاکہ منتظرینِ حج کو موقع مل سکے۔

Published: undefined

حج انتظامات میں مصروف سعودی عرب سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی ای آر نے عازمین سے اپیل کی ہے وقت بہت کم ہے 9 مئی 2024 سے حج فلائٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ آپ فیصلے میں جلدی کریں اور مزید معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابط قائم کر یں اور کسی بھی پروپیگنڈے اور افواہ کا شکار نہ ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined