حیدرآباد: حج سیزن 2018کے لئے 15نومبرسے7دسمبر2017 تک حج درخواست فارم جاری اور وصول کئے جائیں گے۔اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکورنے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج سیزن 2018 کے ایکشن پلان کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق 15نومبرسے7دسمبر2017 تک فارم جاری کئے جائیں گے، اور خانہ پری کی گئی درخواستیں بھی ان ہی تاریخوں میں وصول کی جائیں گی۔ ماہ جنوری2018 کے پہلے ہفتہ میں کسی بھی دن قرعہ اندازی ہوسکتی ہے۔
پروفیسر ایس اے شکور نے مزید کہا کہ جو حضرات حج کا عزم رکھتے ہوں ان کو چاہیے کہ وہ اپنے پاسپورٹ تیار رکھیں۔ اگر ان کے پاس پہلے سے ہی پاسپورٹ موجود ہوں تو وہ چیک کر لیں کہ ان کا پاسپورٹ 2019تک کارآمد ہے یا نہیں ۔جن اصحاب نے پاسپورٹ تیار نہیں کروایا ہے تووہ بھی نیا انٹر نیشنل پاسپورٹ بنوانے کے لئے جلد سے جلد درخواست دے دیں تاکہ حج درخواست فارم کی اجرائی تک ان کا پاسپورٹ تیار ہو سکے۔اس کے علاوہ جن کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوچکی ہے تو وہ بھی جلد سے جلد اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروالیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کا ارادہ کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم کام ہے اور وہ اس سے غفلت نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ ڈیجیٹل پرنٹ کئے ہوئے ہوں یعنی وہ مشین پر پڑھے جانے کے قابل ہوں یعنی اس میں تفصیلات ہاتھ سے لکھی ہوئی نہ ہوں۔
درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی سہولت بھی فراہم رہے گی۔ جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو بڑی سہولت ہوگی۔ اور ان کو فارم حاصل کرنے اور داخل کرنے کے لئے حج ہاؤس یا ڈسٹرکٹ حج سوسائیٹیوں کے دفتر تک آنے کی زحمت نہیں ہوگی۔اس لئے درخواست داخل کرنے کے خواہش مند حضرات آن لائن طریقہ کار سے استفادہ کریں تو یہ بات ان کے لئے سکون و اطمینان کا باعث ہوگی۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مزید کہا کہ حج 2017 کے دوران گرین زمرہ میں فی کس 2,35,150 روپئے اور عزیزیہ زمرہ میں فی کس 2,01,800 روپئے کے مصارف عائد ہوئے تھے اور امکان ہے کہ اس سال حج کے لئے اس رقم میں نسبتاً تھوڑا سا اضافہ ہوسکتا ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined