قومی خبریں

اتر پردیش کے للت پور میں بارش کے ساتھ ایک گھنٹے تک ژالہ باری، سڑکوں پر بچھ گئی سفید چادر، فصلیں تباہ

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چار دن یعنی 22 مارچ تک یوپی کا موسم الٹ پھیر والا رہے گا، بے موسم کی بارش سے اپنے ارمان ٹوٹتے دیکھ کئی کسان بے حد پریشان ہیں۔

ژالہ باری، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ژالہ باری، علامتی تصویر آئی اے این ایس Wang Tianrong

ایک بار پھر کسانوں پر قدرت کی مار پڑی ہے۔ بے موسم کی بارش اتر پردیش کے للت پور میں کسانوں کے لیے آفت بن کر آئی ہے۔ ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے جس سے کسان افسردہ ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ "ایک گھنٹے سے زیادہ ژالہ باری ہونے سے فصل پوری خراب ہو گئی ہے۔ کسان ایسے ہی قرض میں ہے اور اب ژالہ باری سے فصل پوری طرح خراب ہو گئی ہے۔ کسان پہلے ہی قرض میں ڈوبے ہیں اور اب یہ ژالہ باری۔ ہم حکومت سے چاہتے ہیں کہ وہ ہماری کچھ مدد کریں۔"

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی جگہ بارش کے سبب گیہوں اور جو کی فصل گر کر کھیتوں میں بچھ گئی اور چنے کی پھلی بھی جھڑ گئی۔ بے موسم بارش سے اپنے ارمان ٹوٹتے دیکھ کر کئی کسان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ وہ اپنی معاشی پریشانی کو لے کر کافی پریشان دکھائی دیئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعہ کو صبح سے ہی آسمان میں بادل چھائے رہنے سے کسانوں کی فکر بڑھ گئی۔ کسان کھیتوں میں تیزی سے کام نمٹانے میں مصروف رہے۔ اس دوران دوپہر بعد تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش اور ژالہ باری نے کھیتوں میں کھڑی اور کٹی ہوئی فصلوں کو تباہ و برباد کر دیا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ آئندہ چار دن یعنی 22 مارچ تک یوپی کا موسم ایسا ہی الٹ پھیر والا رہے گا۔ جمعہ کو 36.5 ڈگری سلسیس کے ساتھ وارانسی سب سے گرم ضلع رہا ہے۔ دوسری طرف 16.3 ڈگری سلسیس کے ساتھ بریلی سب سے ٹھنڈا شہر ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح بھی کانپور، سہارنپور میں ہلکی بارش ہوئی۔ علاوہ ازیں لکھنؤ، آگرہ، پریاگ راج، ایودھیا میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے ریاست کے جن 33 شہروں کے لیے بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے ان میں سیتاپور، شاہجہاں پور، بارابنکی، کوشامبی، پریاگ راج، سونبھدر، مرزاپور، بھدوہی، بستی، سدھارتھ نگر، گونڈا، بلرامپور، شراوستی، بہرائچ، شاملی، مظفر نگر، باغپت، میرٹھ ہیں۔ اس کے علاوہ غازی آباد، گوتم بدھ نگر، علی گڑھ، متھرا، آگرہ، ہاتھرس، فیروز آباد، مین پوری، بجنور، مراد آباد، رامپور، بریلی، پیلی بھیت، بلند شہر، باندہ شامل ہیں۔ ان ضلعوں میں سے 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined