پٹنہ: جے ڈی یو کے سابق قومی صدر للن سنگھ نے اتوار کو اپنے استعفیٰ کے پیچھے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بحث ہوئی تھی، جو استعفیٰ دینے کے ان کے فیصلے کو منظور نہیں کر رہے تھے۔
Published: undefined
اپنے آبائی حلقہ منگیر میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے للن سنگھ نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ نتیش کمار میرے فیصلے سے متفق نہیں تھے۔ میں نے ان سے میرا استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ مجھے اپنے حلقے میں کام کرنا ہے۔ جے ڈی یو کی صدارت کی وجہ سے میں اپنے حلقے کے لیے وقت نہیں دے پا رہا، اگر میں مسلسل وہاں نہیں رہوں گا تو میری انتخابی مہم متاثر ہوگی۔ پھر انہوں نے اتفاق کیا اور میرا استعفیٰ منظور کر لیا۔‘‘
Published: undefined
للن سنگھ نے کہا، ’’انہوں نے مجھ سے پارٹی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی فارم پر دستخط کرنے کو کہا، میں اس کے لیے تیار نہیں تھا۔ تب نتیش جی نے مجھ سے کہا کہ اگر آپ نامزدگی فارم پر دستخط نہیں کریں گے، تو میں ان میں آپ کے کسی بھی دستاویز پر دستخط نہیں کروں گا۔‘‘
Published: undefined
سنگھ نے کہا، ’’میں نے 2022 میں بھی ان سے درخواست کی تھی کہ وہ مجھے قومی صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے دیں کیونکہ میں اپنے آبائی حلقے کو وقت نہیں دے پا رہا۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ اگر میں نے قومی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تو وہ میرا سر دیوار پر پٹخ ٹکرا دیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز