قومی خبریں

مودی حکومت کو اگر سشما سوراج کی وہ تقریر یاد ہوتی، تو زرعی بل کسان مخالف نہیں ہوتے!

یو پی اے حکومت کے دوران بی جے پی کی سینئر لیڈر سشما سوراج نے لوک سبھا میں کسانوں کے مفادات کا تذکرہ کرتے ہوئے جو باتیں رکھی تھیں، مودی حکومت نے سنی ہوتیں تو زرعی بل کسان مخالف نہیں ہوتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرکزی حکومت کے ذریعہ تاناشاہی طریقے سے زرعی بل پاس کرائے جانے کے خلاف ملک بھر کے کسان سڑکوں پر ہیں اور احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ کسانوں کی تحریک کا بڑا سبب زرعی بل کا وہ ضابطہ ہے جس میں کسانوں کو اپنی فصل کہیں پر بھی فروخت کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اسی ایشو کو سابق مرکزی وزیر سشما سوراج نے لوک سبھا میں اپنی ایک تقریر کے ذریعہ سامنے رکھا تھا۔ اس تقریر کا ویڈیو اب کافی شیئر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اس ویڈیو کو صحافی اوما شنکر سنگھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سشما سوراج کی بی جے پی میں آڑھتی بس بچولیا نہیں تھا۔ سن لیجیے۔" یہ ویڈیو 2012 کا ہے، اس وقت مرکز میں کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت تھی۔ ویڈیو میں سشما سوراج کسانوں کے مفادات کی بات کرتے ہوئے کہتی ہیں ّّجو دیہی معیشت کو جانتا ہے صرف وہی اس بات کو پہچان سکتا ہے۔ دیہی معیشت یہ کہتی ہے کہ آپ کے بینکوں کے اے ٹی ایم تو آج آئے ہیں۔ آڑھتی کسانوں کا روایتی اے ٹی ایم ہے۔ کسان کو بیٹی کی شادی کرنی ہو، بینک کا قرض دینا ہو، بچے کی پڑھائی کرنی ہو، باپ کی دوائی کرانی ہو، سر پر صافہ باندھتا ہے سیدھے منڈی میں آڑھتی کے یہاں جا کر کھڑا ہو جاتا ہے۔"

Published: undefined

ویڈیو میں سشما آگے کہتی ہیں کہ آڑھتی کسان کو صرف اس یقین پر پیسہ دیتا ہے کہ اسے معلوم ہے جب فصل آئے گی تو وہ بیل گاڑی میں بھر کر یہاں لائے گا اور وہ اسے فروخت کر اپنا پیسہ وصول کر لے گا۔ سشما نے کہا کہ "میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا والمارٹ اور ٹیسکو انھیں ادھر دے گا۔ کیا انھیں ہمدردی ہوگی کسان کی بیٹی کی شادی کی۔ اسے تو دھوتی اور صافے والے کسان سے بدبو آئے گی۔ کوئی کسان سے سیدھا خریدے گا۔ نئی ایجنسی کھڑی ہوں گی اور نئے بچولیے کھڑے ہو جائیں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined