رمضان المبارک اپنی صحت کا خیال رکھنے کا بہترین وقت ہوتا ہے اور بہت سے لوگ اس ماہ سے بہت فائدہ اٹھاتے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو غلط عادات کے باعث اپنی صحت مزید خراب کر لیتے ہیں۔ رمضان کے دوران اگر کھانے پینے کی غلط عادات اختیار کی جائیں تو اس کا جلد پر منفی اثر ہو سکتا ہے۔ تاہم، اگر ایک ہفتے میں اپنی غلطیوں کا اندازہ ہو جائے تو انہیں دہرانے سے بچا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
یہاں آپ کو چند ایسی وجوہات بتائی جارہی ہیں جن سے آپ رمضان میں اپنی جلد کو شدید تقصان پہنچا رہے ہیں، اب ان کو پھر سے نہ دہرائیے گا۔
سحری کے وقت نیند سے اٹھنا کافی مشکل ہے، لیکن سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان میں ہمارا فوڈ سائیکل کس طرح کام کرتا ہے، جب آپ سحری چھوڑتے ہیں تو 24 گھنٹوں میں ایک ہی مرتبہ صحیح انداز سے کھانا کھاتے ہیں اور یہ ٹھیک نہیں کیوں کہ جب آپ اپنے جسم کو کھانا نہیں دیں گے تو آپ کی جلد مرجھا جائے گی۔ اس لیے سحری ضرور کریں۔
Published: undefined
پورے دن کے روزے کے بعد افطار پہلا کھانا ہوتا ہے اور اس دوران کولڈ ڈرنکس پینے سے چہرے پر جھریاں پڑ سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ افطار میں پانی یا لیمو پانی کا استعمال بہترین ہے۔
Published: undefined
اگر ورزش کرنا آپ کا پسندیدہ مشغلہ ہے تو یہ جان لیں کہ اسے افطار کے فوری بعد کرنا آپ کی صحت کے لیے بالکل ٹھیک نہیں، رمضان میں ہمارے جسم کا نظام تبدیل ہوجاتا ہے اور افطار کے فوری بعد ورزش کرنے سے ہڈیوں میں تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔ بہتر ہے کہ ورزش سحری سے قبل کیا کریں۔
Published: undefined
رمضان میں کھائے جانے والے پکوان میں نمک کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، پھر چاہے چھولے ہوں، یا نمکین لسی، لیکن اس سے جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے اور پانی کی کمی کے باعث جلد خشک ہونے لگتی ہے۔ اس کے لیے کیلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں سوڈیم سے زیادہ پوٹاشیئم بڑھے۔
Published: undefined
صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی وقت کچھ کھانے کے فوری بعد سونا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رمضان میں یہ عادت اس لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے کیوں کہ ہمارے جسم کو کھانا بہت دیر بعد ملتا ہے۔ اس عادت سے وزن میں اضافہ اور دل کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined