قومی خبریں

گیانواپی مسجد معاملہ: ’مبینہ شیولنگ‘ کے سائنسی سروے کے خلاف مسلم فریق کی عرضی پر سپریم کورٹ آج کرے گا سماعت

گیانواپی مسجد احاطہ کے سروے کے دوران برآمد مبینہ شیولنگ کا سائنسی سروے کرانے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مسلم فریق کی عرضی پر سپریم کورٹ آج سماعت کرنے جا رہا ہے

گیانواپی مسجد
گیانواپی مسجد 

نئی دہلی: گیانواپی مسجد احاطہ کے سروے کے دوران برآمد مبینہ شیولنگ کا سائنسی سروے کرانے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مسلم فریق کی عرضی پر سپریم کورٹ آج سماعت کرنے جا رہا ہے۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر کے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ سال الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں مسجد کے احاطے میں پائے جانے والے مبینہ شیولنگ کے سائنسی سروے کی اجازت دی گئی تھی۔ دراصل، سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملہ کی جلد سماعت کے لیے درخواست کی تھی۔

Published: undefined

احمدی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے فیصلہ زیر التواء ہونے کے باوجود حکم جاری کیا۔ جس پر بنچ نے اس معاملے کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اس مہینے کے اوائل میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو ہدایت دی تھی کہ وہ گیانواپی مسجد میں 'سائنسی سروے' کرے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مبینہ شیولنگ کتنا پرانا ہے۔

Published: undefined

ہائی کورٹ نے اے ایس آئی سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سروے کے دوران عمارت کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ جسٹس اروند کمار مشرا کی سنگل بنچ ہندو فریق کی طرف سے شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔ اے ایس آئی نے اپنی رپورٹ سیل بند لفافے میں جمع کرائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined