وارانسی: گیان واپی مسجد-کاشی وشو ناتھ مندر تنازعہ میں ایک اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب مسلم فریق نے مسجد سے ملحقہ اراضی مندر کے لئے پیش کر دی۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم فریقی نے 1700 مربع فٹ زمین خیرسگالی کے طور پر مندر انتظامیہ کو سونپ دی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق، مندر انتظامیہ کی جانب سے بھی مسلم فریق کو 1000 مربع فٹ اراضی کسی دوسرے مقام پر فراہم کی گئی ہے۔ تاہم مسلم فریق کے لئے یہ فیصلہ آسان نہیں تھا کیونکہ یہ زمین گیان واپی مسجد کے عین سامنے موجود ہے۔ مندر انتظامیہ نے مسلم فریق سے کاشی وشوناتھ گلیارہ بنانے کے لئے مذکورہ اراضی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس اپیل پر مسلم ذمہ داران نے غور خوض کیا اور گزشتہ 8 جولائی کو اس زمین کی باضابطہ طور پر رجسٹری کرا دی گئی۔ اس زمین پر 1993 کے بعد سے ہی عاضی پولیس کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
Published: undefined
مسلم فریق نے اس زمین کو ضلع انتظامیہ کو اس شرط کے ساتھ لیز پر دیا گیا تھا کہ اگر کنٹرول روم توڑا جاتا ہے تو معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ دریں اثنا، جب کاشی وشوناتھ کاریڈور کو وسعت دی جانے لگی تو مندر انتظامیہ نے مسلم ذمہ داران سے زمین فراہم کرنے کی اپیل کی۔ اسی کے ساتھ مدت طویل سے چلا رہا یہ معاملہ اختتام کو پہنچا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گیان واپی مسجد کا مسئلہ وارانسی کی عدالت میں زیر غور ہے اور 8 اپریل کو وارانسی کی سینئر ڈویزن فاسٹ ٹریک کورٹ نے اے ایس آئی کو گیان واپی مسجد کا سروے کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف سنی وقف بورڈ اور انجمن انتظامیہ مساجد کی جانب سے عدالت میں نظر ثانی کی عرضی دائر کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined