ہریانہ کے ضلع گروگرام میں کورونا کے تعلق سے ٹیلی میڈیسن شروع کی گئی ہے تاکہ عوام گھر بیٹھے اس وبا کے بارے میں ڈاکٹر سے مشورہ کرسکیں۔
Published: undefined
عوام فون کے ذریعے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ہیلپ لائن نمبر 18005728283 پر تجربہ کار ڈاکٹروں سے مشورہ کرسکیں گے، اگر ڈاکٹر کو یہ لگتا ہے کہ رابطہ کرنے والے شخص میں کورونا وائرس ہوسکتا ہے تو وہ اسے جانچ کرانے کی صلاح دے گا اور جیسے ہی جانچ کی سفارش کی جائے گی،اس کی خبر خود بخود سول سرجن کے پاس پہنچ جائے گی۔یہ سہولت گروگرام میٹروپولیٹن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ایم ڈی اے)کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔اس میں سبھی سرکاری اور پرائیویٹ ڈاکٹروں کو اپنا رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Published: undefined
ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنرامت کھتری نے آج یہ معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ضلع کے 3120ڈاکٹروں نے پورٹل پر ہٹ کیا ہے جن میں 1937 ڈاکٹروں نے اپنا رجسٹریشن کیا ہے۔رجسٹریشن کرنے والوں میں 1697 ڈاکٹر نجی شعبہ میں کام کررہے ہیں اور 210 ڈاکٹر سرکاری شعبہ میں۔
Published: undefined
واضح رہےان ڈاکٹروں میں بھی 487 ڈاکٹروں نے ٹیلی میڈیسن کرنے اور ٹیلی فون کے ذریعہ سے کووڈ-19 کے بارے میں صلاح مشورہ پر راضی ہوگئے ہیں۔اس پورٹل پر ایلو پیتھک میڈیسن،ہومیو پیتھک،آیورویدک یا ڈینٹل سبھی طرح کے ڈاکٹروں نے اپنا رجسٹریشن کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined