گڑگاؤں: امریکہ کے سرکاری اہلکار ظاہر کر کے امریکی شہریوں کے ساتھ ٹھگی کرنے کے الزام میں گڑگاؤں (گروگرام) سے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع پولیس نے دی ہے۔ ملزمان سیکٹر 48 میں جے ایم ڈی میگا پولیس کی عمارت کی ساتویں منزل سے کام کام کرتے تھے۔
Published: undefined
انہوں نے امریکی شہریوں کو 9000 ڈالر سے 34000 ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کا لالچ دیا اور سروس چارج کے طور پر 200 سے 1600 ڈالر وصول کیے، جنہیں آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کر لیا گیا۔ پولیس نے منگل کی رات ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1.50 لاکھ روپے، تین لیپ ٹاپ اور چار ’سی پی یو‘ برآمد کئے ہیں۔
Published: undefined
ملزمان نے فلور رینٹ کے طور پر 6 ماہ کے لیے 85 ہزار روپے ماہانہ ادا کئے ہیں۔ گرفتار افراد میں سے دو کی شناخت ستیندر عرف سیم اور انکیش سچدیوا، کال سینٹر کے آپریٹر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سی ایم فلائنگ ونگ کے ڈی ایس پی اندرجیت سنگھ یادو اور اے سی پی صدر سنجیو بلہارا کی قیادت میں ایک ٹیم نے کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔
Published: undefined
یادو نے کہا، "کال سینٹر کے پاس محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کی طرف سے جاری کردہ کوئی لائسنس نہیں تھا۔‘‘ ڈی ایس پی نے کہا، "ملزم آپریٹر نے انکشاف کیا کہ اس نے پہلے گڑگاؤں میں ایک کال سینٹر کھولا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے وہ بند ہو گیا تھا۔ پولیس نے 5 صفحات پر مشتمل ایک اسکرپٹ بھی برآمد کیا ہے، جو کال سینٹر آپریٹر کی جانب سے ملازمین کو امریکی شہریوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined