پنچکولہ: ہریانہ میں واقع مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے روہتک کی سناریا جیل میں بند سرسہ میں واقع ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو بڑی راحت دیتے ہوئے ڈیرا کے سادھوؤں کی قوت مردانگی ختم کرنے کے معاملے میں آج باقاعدہ ضمانت دئ دی ہے۔
ڈیرہ کے سربراہ کی ضمانت کی عرضی کو حالانکہ اس سے قبل سی بی آئی کی خصوصی مجسٹریٹ نے خارج کردی تھی۔ اس پر انہوں نے خصوصی جج جگدیپ سنگھ کی عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کی جسے آج قبول کرلی گئی۔
Published: undefined
ڈیرہ سربراہ کو اگرچہ اس معاملے میں عدالت سے راحت مل گئی ہے لیکن وہ جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔ وہ سادھوی کی آبروریزی لوٹنے کے معاملے میں روہتک کے سناریا جیل میں 20 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب۔ہریانہ ہائی کورٹ نے ڈیرا میں سادھوؤں کو نامرد بنانے سے متعلق ہنس راج چوہان کی عرضی پر 23 دسمبر 2014 کو مرکزی جانچ بیورو سے تفتیش کرانے کا حکم دیا تھا۔عرضی گذار نے دعوی کیا تھا کہ ڈیرا میں 400 سادھوؤں کو نامرد بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined