قومی خبریں

ہریانہ اسمبلی انتخاب سے قبل گرمیت رام رحیم کو جیل سے چاہیے چھٹی، 20 دنوں کی مانگی پیرول

ریاستی حکومت نے پیرول کی درخواست سی ای او کو بھیج دی ہے۔ حال ہی میں ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت سنگھ کو بار بار پیرول اور چھٹی دیے جانے کے معاملے کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آبروریزی کے جرم میں 20 سال کی سزا بھگت رہے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ نے ہریانہ اسمبلی انتخاب سے پہلے 20 دنوں کی پیرول مانگی ہے۔ 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب کے لیے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت نے پیرول کی درخواست ہفتہ کو چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کو بھیجی ہے۔ پیرول کی یہ درخواست ہریانہ اسمبلی انتخاب سے کچھ دن پہلے کے لیے کی گئی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکٹورل آفیسر کو مشاورت کے لیے تجویز کی درخواست بھیجی ہے۔ سی ای او نے اس کے بدلے میں قصوروار کی رہائی کے لیے ہنگامی صورتحال اور مجبوری کے بارے میں جانکاری مانگی ہے۔ گرمیت رام رحیم اس وقت روہتک کی سوناریا جیل میں بند ہے۔ 13 اگست کو باگپت واقع ڈیرہ میں رہنے کے لیے اسے 21 دن کی چھٹی دی گئی تھی۔

Published: undefined

حال ہی میں ڈیرہ سربراہ گرمیت سنگھ کو بار بار پیرول اور چھٹی دیے جانے کے معاملے کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ایس جی پی سی کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا گیا کہ اہل اتھاریٹی اس معاملے میں ہریانہ جیل محکمہ کو فیصلہ لینے کا اختیار دیتی ہے۔

Published: undefined

گرمیت رام رحیم کو اب تک دیے گئے پیرول یا فرلو کی بات کی جائے تو سب سے پہلے 24 اکتوبر 2020 کو انہیں اسپتال میں بھرتی اپنی ماں سے ملنے کے لیے ایک دن کی پیرول ملی۔ دوسری بار 21 مئی 2021 کو 12 گھنٹے کی پیرول ملی۔ 7 فروری 2022 کو 21 دنوں کی فرلو ملی۔ جون 2022 کو 30 دنوں کی پیرول ملی۔ 14 اکتوبر 2022 کو 40 دنوں کی پیرول ملی جس میں بابا گرمیت باگت آشرم میں رہا اور اس نے اس دوران میوزک ویڈیو بھی جاری کیا۔

Published: undefined

21 جنوری 2023 کو چھٹی بار 40 دن کی پیرول ملی۔ 20 جولائی 2023 کو ساتویں بار 30 دن کی پیرول پر جیل سے چھٹی ملی۔ 21 نومبر 2023 کو 21 دن کی فرلو سے گرمیت سنگھ باغپت آشرم پہنچا۔ 19 جنوری 2024 کو 50 دنوں کے پیرول پر چھٹی ملی۔ 13 اگست 2024 کو 21 دنوں کی فرلو کو ہائی کورٹ نے منظوری دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined