قومی خبریں

گپکار ڈیکلریشن نے پی ایم مودی کی مدعو میٹنگ میں شرکت کا کیا اعلان

پی اے جی ڈی سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے دعوت نامے پر دلی جائیں گے اور وہاں اپنا موقف ان کے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے رکھیں گے۔

گپکار ڈیکلریشن، تصویر آئی اے این ایس
گپکار ڈیکلریشن، تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن یا پی اے جی ڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 24 جون کو دلّی میں بلائی جانے والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منگل کو منعقدہ پی اے جی ڈی کی ایک میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ میٹنگ کے بعد پی اے جی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے دعوت نامے پر دلّی جائیں گے اور وہاں اپنا موقف ان کے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے رکھیں گے۔

Published: undefined

فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'وزیر اعظم کی طرف سے دعوت نامہ آیا ہے ہم اس پر جائیں گے اور اپنا موقف وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے سامنے رکھیں گے، وہاں ہم کیا کہیں گے اور ان کا رد عمل کیا ہوگا وہ دلّی میں بھی اور یہاں بھی آپ کو بتائیں گے'۔ موصوف صدر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ جن لوگوں کو دعوت نامہ ملا ہے وہ سب جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'جن کو دعوت ملا ہے، مجھے، محبوبہ جی کو، تاریگامی صاحب کو وہ سب جائیں گے اور امید ہے کہ سبھی لیڈروں کو اسی طرح دعوت نامہ آئے گا جس طرح ہمیں آیا ہے'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined