سری نگر: ضلع شوپیاں کے درگڑ سوگن علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ دو ملی ٹینٹ اور ایک عام شہری ہلاک ہوا۔
تاہ ریاستی پولس کا دعویٰ ہے کہ تصادم کے دوران مارا جانے والا تیسرا فرد جنگجوئوں کا سرگرم بالائے زمین ورکر تھا۔ دوسری جانب ضلع پلوامہ کے نانر مڈورا اونتی پورہ علاقے میں جمعہ کی شام ہوئے ایک مختصر تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔ ذارئع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیاں کے درگڑ سوگن علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہوئی تصادم آرائی میں دو جنگجو اور ایک عام شہری ہلاک ہوا۔
Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST
ہلوک جنگجوؤں کی شناخت عابد منظور ماگرے عرف سجو ماگرے ولد منظور احمد ماگرے ساکنہ ناؤ پورہ پلوامہ اور ہلال احمد بٹ ساکنہ آرمولہ پلوامہ جبکہ عام شہری کی شناخت جاسم رشید شاہ ساکنہ مالناد زینہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی ثقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 44 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کی علی الصبح شوپیاں کے سگن درگڑ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔
Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی آپریشن ٹیم مشتبہ جگہ کی طرف بڑھنے لگی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے ن-تیجے میں طرفین کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی۔ دریں اثنا طرفین کے درمیان تصادم آرائی شروع ہونے کے بعد نوجوان اپنے گھروں سے باہر آئے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ متصادم ہوئے۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ اور اشک آور گیس کے گولے داغے۔
Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST
ریاستی پولس کے ایک ترجمان نے ضلع پلوامہ میں ہوئے تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نانر مڈورا اونتی پورہ علاقے میں جنگجوئوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ تو اسی دوران خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر جنگجوئوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شرع ہوئی۔ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو جنگجو ہلاک ہوئے۔
Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ جائے جھڑپ پر سیکورٹی فورسز نے مہلوک جنگجوئوں کی لاشیں برآمد کرکے اُن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے حوالے سے جانچ پڑتال شروع کی ہے۔ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انتظامیہ نے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔
Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST
اس دوران ریاستی پولس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ درگڑ سوگن علاقے میں جنگجوئوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا تو اسی دوران خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر جنگجوئوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST
بیان میں کہا گیا 'کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو جنگجو اور اسی گروپ سے منسلک اور ایک معاون بھی مارا گیا۔ جائے جھڑپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے تینوں مہلوک افراد کی نعشیں برآمد کرکے اُن کی شناخت عابد منظور ماگرے عرف سجو ٹائیگر ولد منظور احمد ماگرے ساکنہ نو پورہ پائین پلوامہ، بلال احمد بٹ ولد گل محمد ساکنہ اُرمولہ لاسی پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں جھڑپ کے دوران مارے گئے جنگجوئوں کے معاون کی پہچان جاسم رشید شاہ ولد عبدالرشید شاہ ساکنہ ملہ نار شوپیاں کے بطور ہوئی'۔
Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ 'مذکورہ گروپ کالعدم تنظیم حزب سے وابستہ تھا ۔عابد اور منظور نامی مہلوک جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملوں، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگرتخریبی سرگرمیوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھے۔ مذکورہ جنگجوئوں کے خلاف متعدد ایف آئی آر بھی درج ہیں۔ پولس ریکارڈ کے مطابق عابد کے خلاف سال 2016 سے جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود ہے اور وہ علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھی پیش پیش رہ چکا ہے۔ مذکورہ شدت پسند کے خلاف کئی ایف آئی آر بھی درج ہیں'۔
Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 May 2019, 11:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز