قومی خبریں

گجرات: 40 دن بھی نہیں ہوئے اور تاپی ندی پر تیار پل میں آ گیا شگاف، 17 مئی کو وزیر اعلیٰ نے کیا تھا افتتاح

سورت میں تاپی ندی پر نوتعمیر وید-وریاؤ پل کا افتتاح 17 مئی کو وزیر اعلیٰ نے کیا تھا، 118 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار اس پل میں اب شگاف دکھائی دینے لگا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

گجرت کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ذریعہ افتتاح کے بمشکل 40 دن بعد سورت میں تاپی ندی پر نوتعمیر وید-وریاؤ پل میں شگاف پیدا ہو گیا ہے۔ 17 مئی کو پل کا افتتاح کیا گیا تھا۔ اسے 118 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔ یہ سورت میں وریاؤ اور وید گاؤں کو جوڑتا ہے اور علاقے کے 8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے آسانیاں میسر کرتا ہے۔ یہ پل 1.5 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس میں چار لین ہیں۔

Published: undefined

وریاؤ کی طرف جانے والی سڑک پر شگاف پائے جانے کے بعد عآپ کونسلر اور سورت میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر دھرمیش بھنڈیری نے دیگر افسران کے ساتھ وہاں پہنچ کر جائزہ لیا۔ سورت میونسپل کارپوریشن افسران کا ماننا ہے کہ علاقہ میں پانی جمع ہونے سے یہ نقصان ہوا ہوگا۔

Published: undefined

ایس ایم سی کے برج سیل محکمہ نے پل کے متاثر حصے پر فوری مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ ملازمین اسے ٹھیک کرنے اور گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس درمیان بھنڈیری نے ہائی کورٹ کے سبکدوش جج سے اس معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے پہلی بارش کے دوران شگاف نظر آنے کا حوالہ دیتے ہوئے پل تعمیر کے عمل میں بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ بھنڈیری کا دعویٰ ہے کہ شہر میں بی جے پی لیڈران کے قریبی ٹھیکیداروں اور بلڈروں کو ٹھیکے دیے گئے اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined