وڈودرا: گجرات کے وڈودرا میں قومی شاہراہ 48 پر پیش آنے والے ایک سڑک حادثہ میں کئی افراد کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاہراہ پر ایک ٹرک اور آٹو رکشہ آپس میں متصادم ہو گئے۔ حادثہ میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دیگر چار زخمی ہوئے ہیں۔ شدید طور پر زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
ڈپٹی کمشنر آف پولیس پنا مومایا نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ مقامی عینی شاہدین کے مطابق سورت سے احمد آباد جانے والے ٹرک کے ڈرائیور نے کار سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے اسٹیئرنگ پر کنٹرول کھو دیا۔ کنٹینر ڈیوائیڈر عبور کرتے ہوئے مسافر رکشہ سے ٹکرا گیا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ اب تک 11 مسافروں کی موت ہو چکی ہے، باقی چار مسافر اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کنٹینر آٹو رکشا سے ٹکرانے کے بعد ایئر فورس اسٹیشن کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد رک گیا۔ اسٹیشن کی ایک ٹیم نے بھی ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔
Published: undefined
فائر آفیسر امیت چودھری نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ کنٹینر مسافر رکشہ کو روندتا ہوا آگے بڑھا۔ فائر بریگیڈ کو آٹو رکشہ کے اسٹیل کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالنے کے لیے کٹر کا استعمال کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے 4، پھر 6 اور آخر میں 3، کل 13 مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ سبھی بے ہوشی کی حالت میں تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز