پورا ملک اس سال گاندھی جی کی 150ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ متعدد قسم کے پروگرام، مہم اور منصوبے چلائے جا رہے ہیں۔ ایسے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی آبائی ریاست گجرات میں اسکولی بچوں سے ایسا سوال پوچھا گیا جس سے بچے بھی کشمکش میں پڑ گئے۔
Published: 14 Oct 2019, 3:10 PM IST
ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق گجرات کے کچھ اسکولوں میں نویں درجہ کے داخلی امتحان میں یہ سوال پوچھا گیا کہ ’’گاندھی جی نے خودکشی کیسے کی تھی؟‘‘ اس سوال کو دیکھ کر بچے حیران رہ گئے۔ خبر رساں ایجنسی نے گاندھی نگر کے ضلع ایجوکیشن افسر بھارت ودھیر کے حوالے سے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ کچھ پرائیویٹ اسکولوں کے ایک گروپ اور گرانٹ حاصل کرنے والے اسکولوں نے ہفتہ کے روز اپنے یہاں داخلی امتحان میں دو قابل اعتراض سوال بچوں سے کیے تھے۔ پہلا سوال گاندھی جی کے تعلق سے تھا جب کہ دوسرا سوال شراب کے تعلق سے تھا جو کہ کافی حیران کرنے والا ہے۔
Published: 14 Oct 2019, 3:10 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ شراب سے متعلق دوسرا سوال بارہویں درجہ کے طلبا سے پوچھا گیا تھا۔ سوال یہ تھا کہ ’’اپنے علاقے میں شراب کی فروخت بڑھنے اور شراب اسمگلروں کے ذریعہ پیدا کی جانے والی پریشانیوں کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے ضلع پولس سربراہ کو ایک خط لکھیں۔‘‘ غور طلب ہے کہ گجرات میں شراب پر پوری طرح سے پابندی ہے۔ اس کے باوجود اس طرح کا سوال بچوں سے پوچھا جانا حیران کرتا ہے۔
Published: 14 Oct 2019, 3:10 PM IST
محکمہ تعلیم کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ دونوں سوال قابل اعتراض ہیں اور اس معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ ان اسکولوں کے مینجمنٹ کے ذریعہ سوال نامے تیار کیے گئے تھے جو کہ ’سفلام شالہ وِکاس شانکل‘ کے بینر تلے چلائے گئے تھے، اور ریاستی محکمہ تعلیم کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔
Published: 14 Oct 2019, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Oct 2019, 3:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز