احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آج شام تقریباً 5:30 بجے احمد آباد کے سابرمتی ریور فرنٹ پر کھادی فیسٹیول سے خطاب کریں گے۔ وہ سابرمتی ریور فرنٹ پر ایلس برج اور سردار پل کے درمیان اٹل فٹ اوور برج (بالائی گزرگاہ) کا بھی افتتاح کریں گے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق سیاحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایلس برج اور سردار پل کے درمیان فٹ اوور برج کی تعمیر میں کئی باریکیوں کا خیال رکھا گیا ہے اور اسے پرکشش شکل دی گئی ہے۔ یہ 300 میٹر کا پل سابرمتی ریور فرنٹ کے مشرق اور مغرب کو جوڑتا ہے۔ اس پل کا ڈیزائن بھی بہت دلکش ہے۔
Published: undefined
سابرمتی ندی پر ایلس برج اور سردار برج کے درمیان فٹ اوور برج کو 74 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے پیدل چلنے والے اور سائیکل سوار آسانی سے مشرقی اور مغربی ساحل کے درمیان آ جا سکیں گے۔ احمد آباد کے لوگ بغیر ٹریفک کے پرامن طریقے سے ریور فرنٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ پل ذیلی اور بالائی راستے سے قابل رسائی ہے۔ اس بالائی گزرگاہ کی کل لمبائی 300 میٹر ہے۔ اسے تعمیر کرنے کے لئے استعمال کئے گئے لوہے کے پائپ کے ڈھانچہ کا وزن 2600 ٹن ہے اور چھت کو رنگین نقاشی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لکڑی اور گرینائٹ کا فرش، پلانٹرز، سٹینلیس اسٹیل اور شیشے کی ریلنگ فٹ اوور برج کو پرکشش بناتے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 28 اگست کو صبح تقریباً 10 بجے بھج میں فاریسٹ میموریل کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر تقریباً 12 بجے وزیر اعظم بھج میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم ہندوستان میں سوزوکی کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر 5 بجے گاندھی نگر میں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined