قومی خبریں

مودی کے گجرات میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے خاتون پر برسائے لات گھونسے

گجرات کے نرودا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی نے ایک خاتون کی اس لئے پٹائی کر دی کیونکہ وہ پانی کی شکایت لے کر ان کے پاس پہنچی تھی ۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

گجرات ماڈل کی تشہیر کر کے نریندر مودی سال 2014 میں ملک کے وزیر اعظم بنے ۔اس گجرات ریاست کا یہ حال ہے کہ نریندر مودی کی پارٹی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی نے ایک خاتوں پر بیچ سڑک پر لات گھونسے برسائے۔ اس ویڈیوں کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے رکن اسمبلی کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔ اس ویڈیوں کلپ کو دیکھ کر ہر آدمی کو غصہ آ رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس رکن اسمبلی پر غصہ آتا ہے یا نہیں ۔ بلرام تھوانی پارٹی میں بنے رہتے ہیں یا ان کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا جاتا ہے ۔

Published: 03 Jun 2019, 10:09 AM IST

احمدآباد کے نرودا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی کو وہاں کے عوام نے ان کو اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا اور اب اس انتخاب کا وہ کیسے بدلہ دے رہے ہیں یہ اس ویڈیوں سے ظاہر ہوتا ہے ۔دراصل معاملہ پانی کی پائپ لائن کو لے کر تھا جس کی شکایت کرنے ایک خاتوں رکن اسمبلی کے پاس گئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق اس خاتوں نے بتایا کہ جب وہ شکایت کرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کر رہی تھیں تو وہاں موجود رکن اسمبلی کے لوگ ان کو اشاروں سے چھیڑ رہے تھے اور جب ان سے نہ رہا گیا تو انہوں نے رکن اسمبلی کے خلاف نعرہ لگا دیا بس اتنا کر نا تھا کہ رکن اسمبلی بلرام تھوانی کو غصہ آ گیا اور انہوں نے اس خاتون کو لاتوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کر دیا ۔ خاتون چیختی چلاتی رہیں لیکن رکن اسمبلی ان کو مارتے رہے۔

Published: 03 Jun 2019, 10:09 AM IST

ذرائع کے مطابق جیسے ہی خاتون کے شوہر کو پتہ لگا انہوں نے اپنی اہلیہ کو رکن اسمبلی سے بچایا۔ اب خبر یہ ہے کہ ویڈیوں کے وائرل ہونے کے بعد رکن اسمبلی خاتون سے معافی مانگ کر معاملہ ختم کرنے کے موڈ میں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ گجرات کے وزیر اعلی اور بی جے پی اپنے اس رکن اسمبلی کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے ۔یہ ہے وہ گجرات ماڈل جس کی تعریف پورے جہاں میں ہوئی تھی۔

Published: 03 Jun 2019, 10:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jun 2019, 10:09 AM IST