قومی خبریں

گجرات: وزیر تعلیم نے عصمت دری کے ملزم آسا رام کو بھیجا نیک خواہشات کا خط

ریاستی حکومت میں وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چڈاساما نے میڈیاسے بات چیت کے دوران واضح لفظوں میں کہا کہ ’’یہ خط میں نے ہی لکھا ہے۔ میں نے صرف اچھے کام کی تعریف کی ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بی جے پی حکمراں ریاست گجرات کے وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چڈاساماکا ایک مبارکبادی پیغام تنازعہ کا شکار ہو گیا ہے۔ انھوں نے مبارکباد کا یہ پیغام عصمت دری کیس میں قصوروار ٹھہرائے گئے آسا رام کے آشرم کو لکھا ہے۔ پیغام میں بھوپندر سنگھ چڈاساما نے ’یوگ ویدانت سیوا سمیتی‘ کے ذریعہ 14 فروری کو منائی جانے والی ’ماتری-پِتری وَندنا‘ پروگرام کی تعریف کی ہے۔ اس تعریف کے بعد تنازعہ پیدا ہو گیا ہے اور لوگ چڈاساما کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا کے سامنے چڈاساما کے لیٹر ہیڈ پر جاری جو پیغام آیا ہے اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’آپ کے اس پروگرام سے نوجوان والد-والدہ کے تئیں اپنی جوابدہی سمجھیں گے اور اچھے شہری بنیں گے۔‘‘ ریاستی حکومت میں وزیر تعلیم چڈاساما نے مزید لکھا ہے کہ آپ اسی طرح کے پروگرام کرتے رہیں، ایسی دلی خواہش ہے۔ جب میڈیا نے اس مبارکبادی پیغام کے تعلق سے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ نیک خواہشات کا اظہار کرنا کوئی غلطی نہیں ہے اس لیے بلاوجہ کا تنازعہ نہیں ہونا چاہیے۔

Published: undefined

دراصل 14 فروری کو جہاں پوری دنیا میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے وہیں آسا رام کا ادارہ ’ماتری-پتری پوجن دیوس‘ منعقد کرتا ہے۔ ایک ہندی نیوز چینل سے بات چیت کے دوران وزیر تعلیم نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’یہ خط میں نے ہی لکھا ہے۔ میں نے صرف اچھے کام کی تعریف کی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ اس وقت آسا رام راجستھان کی جودھپور جیل میں بند ہیں اور نابالغ سادھوی سے عصمت دری کے الزام میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ آسا رام پر 15 اور 16 اگست 2013 کی درمیانی شب عصمت دری کا الزام ایک لڑکی نے لگایا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ جودھ پور کے ایک فارم ہاؤس میں آسا رام نے علاج کے بہانے اس کی عصمت دری کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined